المیڈا ریسرچ نے Voyager Digital کے خلاف دعوی دائر کر دیا۔

المیڈا ریسرچ نے Voyager Digital کے خلاف دعوی دائر کر دیا ہے۔دیوالیہ ہونیوالی کرپٹو ایکسچینج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے گذشتہ روز اپیل کی گئی۔ FTX کی انتظامی کمپنی نے 445.8 ملیئن ڈالر کا یہ مقدمہ اسکے دیوالیہ ہونے کے سلسلے میں Crypto Lender کی طرف سے قرضوں کی ادائیگی روکے جانے میں مبینہ کردار کی وجہ سے دائر کیا ہے۔

المیڈا اور وائیجر کے درمیان تنازعہ

المیڈا ریسرچ کا دعوی ہے کہ وائیجر ڈیجیٹل نے اسے 445.8 ملیئن ڈالرز کی رقم ادا کرنی ہے جو کہ اسے کرپٹو اثاثوں کے تصفیے کے لئے FTX گیٹ اسکینڈل سامنے آنے سے قبل اسے دیوالیہ قرار دیئے جانے سے قبل سرمایہ کاروں کے فنڈز کی ادائیگی کے لئے دی گئی تھی۔ FTX کی شریک کمپنی کا کہنا ہے کہ وائیجر نے اسے دیوالیہ کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی عدالت میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق "المیڈا کے ادا کئے گئے کرپٹو فنڈز کی ادائیگی کمپنی کے مالیاتی بحران اور عدالتی کاروائی کا فائدہ اٹھا کر روکی گئی جس کا بنیادی مقصد قرض دہندگان کو عدالتی کاروائیوں پر اکسانا تھا تا کہ المیڈا ریسرچ پر صارفین کے فنڈز کی خرد برد کو ثابت کیا جائے اور بد انتظامی کے الزامات کو تقویت دی جا سکے، عدالت سے گزارش ہے کہ وائیجر ڈیجیٹل جو کہ FTX سے پہلے مالی بحران کا شکار ہو کر دیوالیہ ہو گئی تھی کو کمپنی کے واجب الادا فنڈز کرپٹو اثاثوں کی شکل میں واپس کئے جائیں”۔

کرپٹو مارکیٹ پر اثرات

خبر سامنے آنے کے بعد FTT کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور سرمایہ کاروں کی طرف سے Altcoin میں منفی اور سائیڈ لائن رہنے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم اس بار بڑے پیمانے پر فنڈز کا انخلاء نہیں ہوا۔ حالیہ عرصے میں FTX سے متعلقہ عدالتی کاروائیوں کی خبریں سامنے آنے پر FTT میں بڑے پیمانے پر ٹوکنز فروخت ہوئے تھے۔ گذشتہ روز سے کرپٹو کرنسیز میں سرمائے کے حجم (Capitalization) میں کمی دیکھی جا رہی ہے بٹ کوائن 930 ڈالرز کمی کے ساتھ 23 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 22859 اور ایتھیریئم 77 ڈالرز کی گراوٹ سے 1568 ڈالرز پر آ گیا۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کے برعکس لائٹ کوائن (LTC) میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ تمام کرپٹو اسکینڈلز اور بحرانوں کے دوران مستحکم رہنے والی یہ کرپٹو کرنسی 95.79 ڈالرز پر مثبت انداز میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے LTC کے علاوہ ۔پولکا ڈاٹ سے لے کر سولانا تک تمام کرپٹو کرنسیز پر اس خبر کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button