کرپٹو کرنسیز پولکاڈاٹ، چین لنک اور ایتھیریئم کا جائزہ اور پیشگوئیاں

کرپٹو کرنسیز پولکا ڈاٹ، چین لنک اور ایتھیریئم رواں ہفتے مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ ایسٹر کی تعطیلات میں روائتی مارکیٹ سے سرمایہ کار ان کرنسیز میں منتقل ہوتے دیکھے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر کرپٹو کیپیٹلائزیشن میں اضافہ ہوا۔

پولکا ڈاٹ (DOT) کیلئے یہ ایک Bullish ہفتہ ہے۔ جس کا اندازہ Houbi Exchange کی حالیہ ٹویٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں انہوں نے فیوچر مارکیٹ میں پولکا ڈاٹ کی مثبت سطح پر طلب (Demand) میں اضافے کا ذکر کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرپٹو کرنسیز کا فیوچر سیگمنٹ عام مارکیٹ کے ساتھ ہی آگے بڑھتا ہے۔ مزید برآں مخصوص کرنسیز کی عمومی قیمتوں پر بھی یہ ٹرینڈ اثر انداز ہوتا ہے جسے دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رواں ہفتے DOT کی خریداری ریکارڈ سطح پر جا سکتی ہے۔

چین لنک سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

چین لنک کے سرمایہ کار دیگر Altcoins کی طرح بہترین ہفتے میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔ تاہم کسی بھی وقت فروخت کی ریلی شروع ہونے سے ہفتہ وار اختتامیہ مایوس کن انداز میں ہونے کا امکان ہے۔

ایتھیریئم بہترین طلب لیکن محدود رینج کی پیشگوئی

ایتھیریئم (ETH) جو کہ بٹ کوائن کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔ مسلسل دوسرے ہفتے بہترین طلب کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ خریداری کی بڑی لہر بٹ کوائن کے 30 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آنے کے بعد دیکھی گئی۔ تاہم یہاں ایتھیریئم اہنے مخصوص انداز میں بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ آج کے ایشیائی سیشن میں یہ 60 ڈالرز کے اضافے سے 1919 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 3.26 فیصد اضافہ ہوا۔ جس سے مثبت ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے۔

لیکن آئندہ تین روز کے دوران امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (U.S C.P.I), پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) اور ریٹیل سیلز رپورٹ کے اجراء سے ایتھیریئم کو محدود پیمانے پر فروخت کے ٹرینڈ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یوں اس ہفتے یہ کرپٹو کرنسی 2 ہزار ڈالرز فی کوائن کے قریب ہی مخصوص رینج میں ٹریڈ کرتی رہے گی۔

ماہرین ایتھیریئم کی Gains کا تسلسل بریک ہونے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔On Chain Data ظاہر کر رہا ہے کہ ETH کے ویلز (Whales) حالیہ ریلی کے باوجود محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. اسی طرح ایکسچینج کوائنز سپلائی میں کمی سے یہ قوی امکان ظاہر ہو رہا ہے کہ سرمایہ کار قلیل المدتی بنیادوں پر پرافٹ ٹیکنگ کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button