بائنانس نے عارضی طور پر Spot Trading معطل کر دی

بائنانس نے عارضی طور پر Spot Trading معطل کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلان کے مطابق Matching Engine میں آنیوالے مسائل کی وجہ سے سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ جنہیں جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بائنانس کرپٹو کرنسی ہونے کے علاوہ دنیا کا سب سے بڑی کرہٹو ایکسچینج اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم بھی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکی ماہرین اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور متوقع طور پر نیٹ ورک بحال کر دیا جائے گا۔

بائنانس ترجمان کے پریس ریلیز کے بعد چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زہاؤ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ٹریڈنگ مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔

مارکیٹ کا ردعمل

بائنانس کی سروسز معطل ہونے کے بعد کرپٹو کرنسیز میں فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بٹ کوائن 28 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 700 ڈالرز کی گراوٹ سے 27300 کی سطح پر منفی انداز میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تاہم اسکے بعد دوبارہ 28 ہزار کے قریب بحال ہوا ہے۔ ۔ جبکہ دیگر کرنسیز میں بھی فروخت کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button