Bitcoin Price دو سال کی بلند ترین سطح برقرار رکھنے میں ناکام. Spot ETF منظوری کے پیش نظر پرافٹ ٹیکنگ
Heavy selling declined BTC more than 2 thousand dollars during last four hours
Bitcoin Price دو سال کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی ہے. Spot ETF منظوری کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں پرافٹ ٹیکنگ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی Crypto Currency میں چند گھنٹوں کے دوران 2 ہزار ڈالرز کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی.
Crypto پلیٹ فارم Coinbase کی طرف سے جاری کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق 28 ہزار On Chain Transactions ابھی تک کنفرم نہیں ہوئیں . ان اعداد و شمار سے Crypto Industry میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے .
Bitcoin Price امریکی سیشنز کے دوران 45 ہزار سے نیچے آ گیا.
آج Asian Sessions کے دوران Bitcoin Price میں زبردست ریلی ریکارڈ کی گئی . جس سے ایک موقع پر یہ 45 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا ، تاہم اس سطح پر ہونے والی پرافٹ ٹیکنگ سے دو سال کے بعد حاصل ہونے والا لیول برقرار نہ رہ سکا اور US Sessions کے آغاز پر یہ 43 ہزار سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .
آج صبح سے Crypto Industry میں زبردست تیزی کی بڑی وجہ حالیہ دنوں کے دوران US SEC کی طرف سے کیا جانے والا اعلان تھا . جس میں کہا گیا تھا کہ رواں ماہ کے وسط میں Exchange Traded Funds باقاعدہ طور پر ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کا حصّہ بن جائیں گے.
گزشتہ سال عدالتی فیصلوں کے باوجود Regulatory Authority پس و پیش سے کام لیتی رہی اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں .جس کے سینیٹ کی Committee for Financial Affairs نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا.
Spot ETF کے بارے میں اطلاعات.
US Securities and Exchange commission کی طرف سے آج جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ادارے کے Spot ETF کی جلد منظوری کے لئے Grayscale کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں. اور Bitcoin ETF کے لئے ایپلیکیشنز کی باقاعدہ منظوری آئندہ ہفتے دئیے جانے کا امکان ہے . اس اعلان کے سامنے آنے پر Crypto Currencies بالخصوص BTC پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ،
مارکیٹ کی صورتحال.
US Sessions کے آغاز پر Bitcoin کی قدر 43 ہزار سے نیچے آ گئی ہے . جو کہ چند گھنٹے قبل 45 ہزار ڈالرز کا نفسیاتی ہدف دو سال کے بعد عبور کرنے میں کامیاب ہوا تھا .پرافٹ ٹیکنگ سے یہ لیول برقرار نہ رہ سکا . اس کی Supply میں گزشتہ ایک ماہ میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے . معاشی ماہرین آئندہ ماہ 50 ہزار ڈالرز عبور کرنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔