Bitcoin Price رواں ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی. Spot ETP میں سرمایہ کاری کا رجحان اور پرافٹ ٹیکنگ

Grayscale's GBTC shed more than 40000 BTC since yesterday, new Issuers are on hot sales

Bitcoin Price رواں ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے . جس کی بنیادی وجہ Spot Bitcoin ETF لاؤنچ کئے جانے کے بعد سے جاری پرافٹ ٹیکنگ ہے . علاوہ ازیں چھوٹے سرمایہ کار اور ادارے نئی Spot Exchange Traded Products کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں جن میں انکا رسک فیکٹر محدود ہے . گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Grayscale کے GBTC میں 40 ہزار Bitcoins فروخت ہوئے ہیں .

Bitcoin Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

Spot Bitcoin ETF لاؤنچ کئے جانے کے بعد سے BTC ہولڈ کرنے والے سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ درمیانے اور چھوٹے درجے کے سرمایہ کار Crypto Platforms کی طرف سے متعارف کروائی جانیوالی نئی Exchange Traded Products کی طرف راغب ہو رہے ہیں .

Digital Economic Experts کے مطابق US SEC کی طرف سے باقاعدہ منظوری سے پہلے ہی Spot Bitcoin ETF مختلف Platforms پر ٹریڈ کے لئے دستیاب تھے . تعارفی بنیادوں پر کم قیمت میں خریدے گئے یہ فنڈز خریدنے والے اب ان میں پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں . جبکہ کم فیس والی Exchange Traded Products میں سوئچنگ کا عمل بھی جاری ہے .

سرمایے کا Inflow اور Outflow کیا ظاہر کر رہا ہے؟

K33 Research کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 40 ہزار ڈالرز قیمت پر 8 لاکھ 40 ہزار BTC مختلف والٹس میں ہولڈ ہیں جبکہ محض ایک ہفتے کے دوران 90 ہزار فروخت ہوئے. یعنی ہم کہ سکتے ہیں کہ 10 فیصد سرمایہ کار مختلف فنڈز میں سوئچ کر چکے ہیں . انکی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب ڈالرز بنتا ہے. یہی وجہ ہے کہ Bitcoin Market Cap میں آنیوالی کمی سے قدر می بھی 7 فیصد کمی واقع ہوئی .

سب سے زیادہ فروخت Grayscale کے GBTC میں ریکارڈ کی گئی . جن میں اب تک 40 ہزار Coins فروخت ہوئے ہے . تاہم CME Group Exchange میں گزشتہ چند روز کے دوران  خریدے جانیوالے BTC کی تعداد 18 ہزار رہی . ان اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فروخت کا رجحان Future funds میں نظر آ رہا ہے .

ماہرین کا یہ بھی کہ ہے کہ چونکہ ابھی تک Crypto Industry اسٹاکس سٹائل کی عادی نہیں تھی . لہٰذا آنیوالے دنوں کے دوران بھی یہ رجحان جاری رہ سکتا ہے . اس کے علاوہ Ethereum اور Litecoin می بھی اسی طرز کے Exchange Traded funds ابھی تک باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوئے . چنانچہ مختلف ایکسچینجز ان کے لئے بھی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں .  یہ مہم سے Bitcoin Price  کو متاثر کر رہی ہے . 

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کے آغاز پر Bitcoin مندی کی لہر جاری رکھے ہوئے 41 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکی قدر میں 7 فیصد کمی آ چکی ہے .

Bitcoin Price رواں ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی. Spot ETP میں سرمایہ کاری کا رجحان اور پرافٹ ٹیکنگ
Bitcoin

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button