Bitcoin Price محدود رینج میں 40 ہزار ڈالرز سے نیچے، Grayscale سے روزانہ 1 ارب ڈالرز کا اخراج
Crypto Currencies are facing selling pressure after approval of Spot ETF last week
Bitcoin Price محدود رینج میں 40 ہزار ڈالرز سے نیچے آ گئی ہے . Crypto Currencies گزشتہ ہفتے Spot ETF کی منظوری کے بعد سے فروخت کے شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں . سرمایہ کار مختلف Platforms سے Stock Exchanges میں ان فنڈز کی براہ راست خرید داری کے لئے منتقل ہو رہے ہیں.
Bitcoin Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.
Spot Bitcoin ETF لانچ کئے جانے کے بعد سے BTC ہولڈ کرنے والے سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ درمیانے اور چھوٹے درجے کے سرمایہ کار Crypto Platforms کی طرف سے متعارف کروائی جانیوالے Exchange Traded Funds کی طرف راغب ہو رہے ہیں .
Digital Economic Experts کے مطابق US SEC کی طرف سے باقاعدہ منظوری سے پہلے ہی Spot Bitcoin ETF مختلف Platforms پر ٹریڈ کے لئے دستیاب تھے . تعارفی بنیادوں پر کم قیمت میں خریدے گئے یہ فنڈز خریدنے والے اب ان میں پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں . جبکہ کم فیس والی Exchange Traded Products میں سوئچنگ کا عمل بھی جاری ہے .
سرمائے کی منتقلی سے Crypto Industry پر دباؤ.
آج Grayscale Trust کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ Spot ETF کی منظوری کے بعد سے Crypto Market Cap میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور رواں ہفتے فنڈز کا Outflow تاریخ کی بلند ترین سطح 1 ارب ڈالرز یومیہ تک پہنچ گیا ہے .
معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے پاس دستیاب آپشنز میں اضافہ ہونے سے وہ Crypto Platforms کی بجائے Stock Brockerage Houses کا رخ کر رہے ہیں جو کہ ان Exchange Traded Funds اور Equities میں سوئچنگ کی سہولت مہیا کر رہے ہیں . یہ ایک ایسا پہلو ہے جسے Spot ETF کی منظوری کے وقت زیادہ تر پلیٹ فارمز نے نظر انداز کر دیا تھا.
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ ابھی تک Crypto Industry اسٹاکس سٹائل کی عادی نہیں تھی . لہٰذا آنیوالے دنوں کے دوران بھی یہ رجحان جاری رہ سکتا ہے . اس کے علاوہ Ethereum اور Litecoin می بھی اسی طرز کے Exchange Traded funds ابھی تک باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوئے . چنانچہ مختلف ایکسچینجز ان کے لئے بھی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں . یہ مہم سے Bitcoin Price کو متاثر کر رہی ہے.
مارکیٹ کی صورتحال.
US Sessions کے آغاز پر Bitcoin محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے 40 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسکی قدر میں 20 فیصد کمی آ چکی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔