Bitcoin Price زبردست تیزی کے ساتھ 47 ہزار سے اوپر ، Chinese New Year کے پیش نظر طلب میں اضافہ

Selling pressure from ETF Holders eased in past a few days, crypto currencies jumped 2 percent

Bitcoin Price زبردست تیزی کے ساتھ 47 ہزار سے اوپر آ گئی ہے ، Chinese New Year کے پیش نظر Far East Asia کے سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری کی جا رہی ہے . جس سے BTC سمیت تمام Crypto Currencies کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .علاوہ ازیں گزشتہ چند روز کے دوران ETF Holders کی طرف سے Switching  اور فروخت  کے رجحان میں کمی آئی ہے .

Chinese New Year کے Bitcoin Price پر اثرات.

آئندہ چند روز میں Chinese New Year کا آغاز ہونے جا رہا ہے . جو کہ China کے علاوہ Far East Asia کے تمام ممالک میں اہم ترین تہوار سمجھا جاتا ہے . اس موقع پر سرمایہ کاروں کی طرف سے تعطیلات کے پیش نظر Crypto Currencies میں بارے پیمانے پر خرید داری کی جا رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ Industry کے Market Cap میں بھی 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے .جبکہ معاشی ماہرین آئندہ ہفتے 10 فیصد سے زائد Gains کی پیشگوئی کر رہے ہیں.

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ Spot ETF لانچ کئے جانے کے بعد سے مختلف Platforms کے درمیان ایک دوسرے سے BTC ETF FEE کے معاملے پر مقابلہ جاری ہے . سبھی Crypto Firms کم چارجز کی پیشکش کے ذریعے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں .

آج Fidelity نے اپنے ریٹس 0.39 متیّن کئے ہیں . جبکہ ARK کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں 0.25  کی پیشکش ہوئی ہے . ادھر BlackRock بھی اس حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں رہا اور اس نے پہلے چھ ماہ کی Holdings کے لئے 0.20 کی Processing Fee مقرر کی ہے. جبکہ اس کے بعد 0.30 کے چارجز لاگو کئے جائیں گے.

ETF کی فروخت میں کمی.

گزشتہ دو روز سے Exchange Traded Funds کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے ، جو کہ 10 جنوری سے ان فنڈز کی لانچنگ کے وقت سے جاری تھی . معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے پاس دستیاب آپشنز میں اضافہ ہونے سے وہ Crypto Platforms کی بجائے Stock Brockerage Houses کا رخ کر رہے تھے  جو کہ ان Exchange Traded Funds اور Equities میں سوئچنگ کی سہولت مہیا کر رہے ہیں . یہ ایک ایسا پہلو ہے جسے Spot ETF کی منظوری کے وقت زیادہ تر پلیٹ فارمز نے نظر انداز کر دیا تھا.

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کے آغاز پر Bitcoin کی قدر 18 سو ڈالرز اضافے کے ساتھ  47 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گئی .واضح رہے کہ اس لیول کو یہ ایک ماہ کے بعد عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے .

Bitcoin Price زبردست تیزی کے ساتھ 47 ہزار سے اوپر ، Chinese New Year کے پیش نظر طلب میں اضافہ
Bitcoin

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button