Bitcoin Price میں تیزی، امریکی سرمایہ کاری اور Chinese Capital Injection

Data from SoSoValue shows that the total daily net inflow cracked $100 million

Bitcoin Price  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. خاص طور پر امریکی سرمایہ کاروں کے درمیان۔ اس کی بنیادی وجہ  ممکنہ طور پر 142 بلین ڈالر کے  Chinese Capital Injection کا منصوبہ ہے. جو Global Financial Markets میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکی سرمایہ کاری اور Chinese Capital Injection کیسے Bitcoin Price پر اثر انداز ہوئے.

Chinese Government کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کی اطلاعات نے سرمایہ کاروں کے درمیان بے چینی اور توقعات کو بڑھا دیا ہے۔ جب کہ بہت سے سرمایہ کار Bitcoin ETF کے ذریعے Crypto Industry میں داخل ہونے کا موقع دیکھ رہے ہیں. یہ اقدام انہیں ایک محفوظ اور باقاعدہ طریقے سے ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

امریکہ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی Ethereum ETF کی منظوری کے گرد گھوم رہی ہے۔ اگرچہ US SEC ابھی تک اس طرح کے فنڈز کی منظوری میں محتاط ہے. لیکن موجودہ مارکیٹ کے حالات اور چین کی اقتصادی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں. کہ Ethereum ETF کی منظوری جلد متوقع ہو سکتی ہے۔

چین کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر Crypto Currency Market کے لیے مثبت اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ بہت سے ماہرین کا خیال ہے. کہ اگر چین نے واقعی اس سرمایہ کاری کا آغاز کیا تو یہ بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

امریکی سرمایہ کاروں کے لیے بٹ کوائن ETF میں سرمایہ کاری کرنے کے فوائد بھی واضح ہیں۔ یہ انہیں Crypto اور Stock Markets کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ اور انہیں Financial Markets میں زیادہ مستحکم سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Chinese Investment کیسے Crypto Market Cap پر اثرانداز ہو سکتی ہے.

چین، جو کہ 2nd Largest Economy around the Globe ہے. اس کی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے فیصلے ہمیشہ سے عالمی مارکیٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جب چینی سرمایہ کار بڑے پیمانے پر Crypto Funds میں سرمایہ کاری کرنے لگتے ہیں، تو اس کا فوری اثر مارکیٹ کی مجموعی قیمت پر پڑتا ہے۔ بڑی مقدار میں سرمایہ کاری کرنے سے طلب میں اضافہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں بڑھتی ہیں۔

Chinese Capital Inject کا اثر صرف Local Markets تک محدود نہیں رہے گا۔ جب عالمی سطح پر چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی، تو دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی Crypto میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔ یہ ایک مثبت رجحان کو جنم دے گا، جہاں دنیا بھر کے سرمایہ کار Chinese Markets کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں گے۔

مارکیٹ کا ردعمل.

Peoples Bank of China کی طرف سے اعلان کے بعد سے Bitcoin Price میں پرافٹ ٹیکنگ کے باوجود تیزی کا رجحان جاری ہے . جو کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63600 سے اوپر مستحکم  نظر آ رہی ہے.

Bitcoin Price as on 26th September 2024
Bitcoin Price as on 26th September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button