Nikkei225 میں 500 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ، Japanese GDP کے مایوس کن اعداد و شمار.

Asian Stocks are trading with mixed momentum, Chinese Trade Data lifted the Shanghai Composite

Nikkei225 میں 500 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے . Japanese GDP کے مایوس کن اعداد و شمار سامنے آنے پر Benchmark Index میں فروخت کا زبردست رجحان جاری ہے . جبکہ Chinese Trade Data کے زیر اثر دیگر Asian Markets میں قدرے مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے .

Japanese GDP کے منفی اعداد و شمار Nikkei225 پر کیسے اثر انداز ہوئے.

 

آج جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق Japanese GDP تیسرے کوارٹر میں 0.7 فیصد سکڑ گیا جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد کمی کی پیشگوئی تھی . اس طرح یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ منفی اور Economy پر Inflation کے گہرے اثرات کو ظاہر کر رہا ہے .

اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ دوسرے کوارٹر کے ساتھ کریں تو Japanese National Income کی سابقہ ریڈنگ ١.7 فیصد تھی ، یانی سابقہ معاشی سہ ماہی کے دوران Gross Domestic Product میں نمایاں اضافہ ہوا تھا . آج کے ڈیٹا سے ان خدشات کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن کا اظہار  کازو اویدہ نے گزشتہ روز وزیر اعظم فومکو کیشیدا کو لکھے گئے خط میں کیا تھا .

ڈیٹا سامنے آنے پر Nikkei225 میں فروخت کی زبردست لہر دیکھی گئی. جس کے بعد انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی.

Chinese Trade Report سے Shanghai Composite اور Hangseng میں تیزی.؟

Chinese Trade Ministry کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ Exports  میں اضافہ جبکہ  Imports  کے حجم میں کمی واقع ہوئی۔ تاہم Trade Balance  نومبر کے دوران  68.39 بلیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ 58.10 بلیئن ڈالرز کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اکتوبر  کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 70.62 بلیئن ڈالرز تھی۔ Imports Volume میں 6.4 فیصد کمی نوٹ کی گئی جبکہ Exports میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا.

رپورٹ کے اعداد و شمار اسٹاکس کے سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی حوصلہ افزاء ثابت ہوئی کیونکہ ان میں Chinese Economy آخری کوارٹر کے دوران وسعت اختیار کرتی اور Deflation کو مات دیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . حس سے اسٹاکس میں غیر یقینی صورتحال کا رسک فیکٹر کم ہوا ہے .

مارکیٹس کی صورتحال.

Nikkei225 میں منفی رجحان جاری ہے . انڈیکس 500 پوائنٹس کمی   کے ساتھ 32307 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے. جبکہ مارکیٹ میں معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی فروخت کی لہر ریکارڈ کی گئی ہے.

Nikkei225 میں 500 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ، Japanese GDP کے مایوس کن اعداد و شمار.
Nikkei225

Hangseng میں آج  معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہے تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . انڈیکس 100 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 17202 پر ٹریڈ کر رہا ہے. اسکی رینج 17182 سے 17459 کے درمیان ہے. جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک 1 ارب 33 کروڑ شیئرز کا لین دہن ہو چکا ہے .

Nikkei225 میں 500 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ، Japanese GDP کے مایوس کن اعداد و شمار.
Hangseng

دیگر ایشیائی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو Straight Times index میں چینی ڈیٹا کے زیر اثر 35 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ  Shanghai composite میں 9 پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی ہے . ادھر Taiwan Weighted Index میں 105 پوائنٹس کا  اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے جس کے بعد انڈیکس 17383 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button