World Bank نے Pakistan کیلیے امداد موخر کر دی

عالمی بینک (World Bank) نے پاکستان (Pakistan) کے لئے 1 ارب 10 ڈالر کی امداد کی ادائیگی معطل کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ورلڈ بینک کی طرف سے یہ امداد ملک کے سیاسی عدم استحکام کے باعث آئندہ مالی سال تک معطل کی گئی ہے۔ جس پر 2024ء میں از سر نو غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کو پاکستانی حکومت کی طرف سے ملکی درآمدات (Imports) پر فلڈ لیوی لگانے کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے بینکوں کو درآمدات (Imports) کے لئے Letter Of Credit جاری نہ کرنے کے حوالے سے جو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ بھی اس امداد کی معطلی کی بڑی وجہ ہیں۔

عالمی ادارے کے مطابق اس امداد میں سے 45 کروڑ ڈالرز براہ راست پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے خرچ کئے جانے تھے۔ لیکن پاکستان کے دو صوبوں کی اسمبلیوں کی تحلیل کئے جانے کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سستی توانائی کے منصوبوں کے لئے 65 کروڑ ڈالر کی امداد بھی آئندہ سال تک معطل کر دی گئی ہے۔ سنگین خطرات سے گھری پاکستانی معیشت کے لئے غیر متوقع طور پر یہ ایک بری خبر ہے۔ جس کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) سمیت تمام معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہونے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button