Bitcoin Price میں اتار چڑھاؤ ، Mt.Gox کی طرف سے BTC دو Wallets میں منتقل.
The ongoing repayment plan, now extended to October 31, 2025, involves significant Bitcoin transfers
Bitcoin Price میں $68,000 ڈالرز سے نیچے گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے ، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس میں 2% کی کمی آئی. Mt. Gox نے تقریباً 32,000 Bitcoin, جو موجودہ قیمتوں کے مطابق $2.2 بلین کے مساوی ہیں. دو مختلف Wallet Addresses میں منتقل کر دیے ہیں. جس سے بازار میں وسیع پیمانے پر مندی کی لہر آئی ہے۔
Mt.Gox کی طرف سے BTC دو Wallets میں منتقل.
Traders کا خیال ہے کہ اس ہفتے Market Volatility میں اضافے کا امکان ہے، اور قیمتوں میں $8,000 تک کے اتار چڑھاؤ کا سامنا ہو سکتا ہے. خاص طور پر امریکہ میں ہونے والے انتخابات کے قریب۔
۔ Arkham کی رپورٹ کے مطابق، ان میں سے زیادہ تر Bitcoin, یعنی تقریبا 30,400 Bitcoin, کو "1Fg2C…Rveoy” ایڈریس پر بھیجا گیا، جبکہ 2,000 Bitcoin کو "15GnR…a8Aok” ایڈریس پر منتقل کیا گیا۔ یہ سب پہلے Mt. Gox کے Cold Wallet میں منتقل ہونے کے بعد اس عمل کا حصہ بنے.
Mt. Gox کی یہ پیشرفت اکثر Bitcoin کی نئی Wallet Addresses میں منتقلی کے طور پر دیکھی گئیں. جس کے بعد یہ Crypto Exchanges پر منتقل کی جا رہی ہیں. جہاں سے Bitcoins کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے عام طور پر Selling Pressure پیدا ہوتا ہے. کیونکہ Early Investors اپنے Bitcoin کو زیادہ قیمت پر وصول کرتے ہیں. جس کے نتیجے میں انہیں اپنے شیئرز کا کچھ حصہ بیچنے کی ترغیب ملتی ہے۔
Crypto Platform پر ہیکرز کے حملے.
Mt. Gox ایک وقت میں دنیا کا سب سے بڑا Crypto Exchange تھا. جو اپنے ابتدائی سالوں میں Bitcoin کے تمام لین دین کا 70% سے زیادہ حصّہ سنبھالتا تھا۔ 2014 کے آغاز میں، ہیکرز نے اس ایکسچینج پر حملہ کیا تھا. جس کے نتیجے میں تقریباً 740,000 Bitcoin (جو موجودہ قیمتوں کے مطابق $15 بلین سے زیادہ ہیں) چوری ہو گئے۔ یہ حملہ ان متعدد حملوں میں سب سے بڑا تھا جو Mt. Gox پر 2010 سے 2013 کے دوران ہوئے۔
اس حملے کے بعد، Mt. Gox نے اپنے Trustees کے ذریعے ایک Repayment Plan تیار کیا تھا، جس پر کئی سالوں سے کام ہو رہا تھا۔ یہ منصوبہ گزشتہ سال ٹوکیو کی عدالت نے October 2024 تک مکمل کرنے کی مہلت دی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں اس مہلت کو مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا، اور اب یہ 31 اکتوبر 2025 تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔
صارفین کی طرف سے فروخت کا رجحان.
اس تمام صورتحال کے درمیان، Mt. Gox کے صارفین اور Bitcoin Holders کی جانب سے Bitcoin کی فروخت کے امکانات میں اضافہ، Bitcoin Price میں مزید کمی کا سبب بن سکتا ہے. جس سے عالمی Crypto Currency Market پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Bitcoin Price شدید اتار چڑھاؤ کی شکار ہوئی ہے . اسوقت یہ 68 ہزار ڈالرز کے قریب آ گئی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔