Bitcoin میں شدید گراوٹ ، US SEC کی طرف سے Spot ETF کی منظوری میں تاخیر.

The Crypto Currency dropped towards 36500 during Asian Sessions.

Bitcoin میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . دنیا کی سب سے بڑی Crypto Currency میں امریکی regulatory ادارے US SEC کی طرف سے Spot ETF کی منظوری میں تاخیر سے فروخت کی بڑی لہر ریکارڈ کی گئی . جس کے نتیجے میں Asian Sessions کے دوران یہ 37 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے.

US SEC کا اعلان ، Bitcoin کے  سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

امریکی Regulatory  ادارے نے چند گھنٹے قبل اپنے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ Exchange Traded Funds کی منظوری کے لیے آنیوالی درخواستوں کے پیش نظر ان کی ڈیڈ لائن میں 15 دن کی توسیع کی جا رہی ہے . تاہم ان کی لانچنگ کے فریم ورک پر Grayscale  اور BlackRock کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے .

علاوہ ازیں Securites and Exchange Commission نے ان کی رجسٹریشن کے حوالے سے US Stocks Regulators کے ساتھ بھی رابطہ کیا ہے . جن میں عدالتی فیصلوں کے مطابق جنوری تک ان کی ٹریڈ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے .

US Securities and Exchange commission کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے کے  Spot ETF کی جلد منظوری کے لئے Grayscale کے ساتھ بامقصد مذاکرات جاری ہیں اور Bitcoin ETF کے لئے ایپلیکیشنز کی ڈیڈ لائن بھی بڑھائی جا رہی ہے .

سرمایہ کار ان اقدامات کو تاخیری حربے کیوں سمجھ رہے ہیں .؟

اگرچہ معاشی ماہرین پہلے سے بتا چکے ہیں کیہ Bitcoin ETF کی منظوری ایک قانونی عمل ہے. اس لئے اس کی باقاعدہ ٹریڈ شروع ہونے میں ایک سے دو ماہ لگ سکتے ہیں . تاہم SEC کا سابقہ طرز عمل دیکھتے ہوئے سرمایہ کار شکوک و شبہات کے شکار ہیں.

عدالتی فیصلوں کے باوجود Regulatory Authority پس و پیش سے کام لیتی رہی اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں .جس کے سینیٹ کی Committee for Financial Affairs  نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا.

چند روز قبل DTCC نے بھی اپنی Website  پر اسکا لنک دیا تھا جس کا مقصد ETF کو Trading Platform کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا .  DTCC متعدد بار Securities Approval سے قبل انھیں اسی page پر Options کا حصہ بنا چکی ہے . جس کے کچھ عرصے میں ہی انھیں باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا تھا .

مارکیٹ کی صورتحال.

Asian Sessions کے دوران Bitcoin میںشدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے جو کہ ١١ سو ڈالرز کمی سے  37 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے . اسوقت یہ  37495 پر ٹریڈ کر رہا ہے .

Bitcoin میں شدید گراوٹ ، US SEC کی طرف سے Spot ETF کی منظوری میں تاخیر.
Bitcoin

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button