بٹ کوئن کی قدر مستحکم ، BlackRock ETF کی ٹریڈنگ کا آغاز.

اگست میں پیش کئے گئے پروپوزل کی تجرباتی ٹریڈنگ سے کرپٹو انڈسٹری کو سپورٹ ملی 

بٹ کوئن کی قدر مستحکم دکھائی دے رہی ہے . دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی میں رواں ہفتے ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے . جس سے اسے دو سال قبل کے لیولز پر واپس آنے کا موقع ملا . اس کی سب سے بڑی وجہ BlackRock ETF کی تجرباتی ٹریڈنگ کا آغاز تھا .

BlackRock ETF کی ٹریڈنگ سے بٹ کوئن پر کیا اثرات مرتب ہوئے.؟

اگرچہ یہ فنڈز کرپٹو ایکسچینج کی ویب سائٹ پر اگست سے ہی موجود تھے . تاہم عالمی مارکیٹس میں رسک فیکٹر لوٹ آنے کی وجہ سے اسے رواں ہفتے تجرباتی بنیادوں پر لانچ کیا گیا . جس سے بٹ کوئن اور دیگر کرنسیز کو سپورٹ ملی اور انکی کیپٹلائزیشن میں 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا .

Depository Trust And Clearing Corps کی ٹریڈنگ سائٹ پر دو روز سے یہ Spot ETF موجود تھے ، جنہیں آج ہٹا دیا گیا ہے تاہم ان کی اس مختصر پیمانے پر ٹریڈ نے انڈسٹری میں میں نئی روح پھونک دی اور روایتی مارکیٹس سے ہونیوالا انخلا ڈیجیٹل اثاثوں میں منتقل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے .

اس لانچنگ سے سرمایہ کاروں میں یہ تاثر قائم ہوا کہ سپاٹ بٹ کوئن بہت جلد منظور ہونے والا ہے. بعد اذاں یہ معلوم ہوا کہ یہ محض ابتدائی طور پر کیا جانیوالا کام ہے، جس کا مقصد ETF کو ٹریڈنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا . اس سے قبل بھی DTCC متعدد بار سیکورٹیز کے اپروول سے قبل انھیں اسی پیج پر آپشنز کا حصہ بنا چکی ہے . جس کے کچھ عرصے میں ہے انھیں باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا تھا .

امریکی عدالت کے فیصلے سے کرپٹو سرمایہ کاری پر اثرات.

کرپٹو انڈسٹری میں زبردست تیزی کی بڑی وجہ حالیہ دنوں کے دوران امریکی عدالتوں کی طرف سے آنے والے فیصلے ہیں .  نیو یارک کی فیڈرل عدالت نے رواں سال اگست میں امریکی ریگولیٹری ادارے US SEC کی سپاٹ بٹ کوئین اور ETF کے خلاف درجواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد  اس حوالے سے کی جانیوالی اپیل بھی غیر موثر رہی تھی .

عدالتی فیصلوں کے باوجود ریگولیٹری ادارہ پس و پیش سے کام لیتا رہا اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے فنانشل افیئرز  نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا

مارکیٹ کی صورتحال.

BTC آج 3 سو ڈالرز سے زائد کے اضافے سے 34 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے . اس طرح یہ بلش ریلی کا مسلسل تیسرا سیشن ہے .

بٹ کوئن کی قدر مستحکم ، BlackRock ETF کی ٹریڈنگ کا آغاز.

ایتھیریئم (ETH) 11  ڈالرز کی تیزی سے 1788 ڈالرز پر  مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1777 سے 1806 ڈالرز  کے درمیان ہے۔

لائٹ کوائن میں بھی 1.44 فیصد بحالی ہوئی ہے۔ LTC اسوقت 69.58 ڈالرز کے قریب اپنے بلش زون میں داخل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ  یہ Altcoin گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قدر میں 18 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے۔

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button