Kamala Harris کی تقریر میں Crypto Opportunity Agenda کا ذکر، تاہم تفصیلات ادھوری.

The vice president touted her "opportunity agenda" but did not drill down.

امریکی نائب صدر Kamala Harris نے اپنی Crypto Opportunity Agenda کا ذکر کرتے ہوئے ایک انتخابی تقریر میں کہا. کہ وہ ایک ایسے مستقبل کی تعمیر چاہتی ہیں. جہاں ہر کوئی مقابلہ کر سکے. اور اپنی زندگی کو بہتر بنا سکے۔ لیکن ان کی تقریر میں Digital Assets کے بارے میں مزید تفصیلات کی کمی محسوس کی گئی۔

کیا Kamala Harris درحقیقت مستقبل میں  Crypto Opportunity Agenda جاری رکھ پائیں گی؟

گزشتہ روز  Kamala Harris نے اپنی تقریر میں ایک وسیع Agenda کا اعلان کیا. جو پہلی بار اس طرح کی ایک اہم پالیسی کی صورت میں پیش کیا گیا. جو Crypto Currencies سے متعلق تھا۔ تاہم ان کے  خطاب میں میں کوئی بڑی وضاحت نہ مل سکی۔ Harris نے نہ تو Blockchain کا ذکر کیا اور نہ ہی Digital Assets کا. جیسا کہ وہ پہلے کی تقاریر میں کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہم ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کریں گے جسے میں Opportunity Economy کہتی ہوں، جہاں ہر کوئی مقابلہ کر سکے. اور نہ صرف زندہ رہنے کے لیے بلکہ آگے بڑھنے کے لیے حقیقی موقع حاصل کر سکے۔”

صدارتی امیدواروں کی طرف سے سیاہ فام ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں؟

Harris کی ٹیم  اس سے دن پہلے یہ بھی کہا. کہ Crypto Opportunity Agenda  خاص طور پر سیاہ فام مردوں کے درمیان حمایت بڑھانے کے لیے ہے۔ ان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا. "نائب صدر Harris جانتی ہیں کہ 20% سے زیادہ سیاہ امریکیوں کے پاس Crypto Currencies  ہیں. جس کی وجہ سے ان کے منصوبے یہ یقینی بنائیں گے. کہ Digital Assets کے مالکان اور سرمایہ کاروں کو ایک Regulatory Framework سے فائدہ ہو. تاکہ سیاہ فام مرد اور دوسرے افراد جو اس مارکیٹ میں شامل ہیں محفوظ رہیں۔”

دوسری طرف، Donald Trump نے Crypto Industry کے لیے کئی اشارے دیے ہیں. Friendly Crypto Regulations کا وعدہ کرتے ہوئے اور کہا کہ وہ Bitcoin Nashville میں ایک Bitcoin and Crypto Advisory Council تشکیل دیں گے۔ گزشتہ ماہ، Trump نے نیو یارک شہر میں ایک Bitcoin Bar کا دورہ کیا اور وہاں اسٹاف کی مدد سے Bitcoin کے ذریعے برگر خریدے۔

Crypto Platforms کی سروے رپورٹس.

Crypto Industry کے افراد نے ووٹروں کی دلچسپی کا اندازہ لگانے کے لیے کئی پولز کرائے ہیں۔ ایک Harris Poll (نائب صدر Harris سے غیر متعلق). جسے Grayscale نامی Crypto Asset Manager نے مالی فراہم کی. میں یہ بات سامنے آئی کہ 77% ممکنہ ووٹرز چاہتے ہیں کہ امیدواروں کو Crypto کے بارے میں معلومات ہو. جبکہ 21% جواب دہندگان کے پاس کم از کم کچھ Crypto موجود ہے۔

نائب صدر Kamala Harris کی تقریر نے سیاہ فام کمیونٹی کے لیے Digital Assets کی اہمیت کو تسلیم کیا. لیکن اس موضوع پر واضح اقدامات یا تفصیلات کی کمی محسوس کی گئی۔ اس صورتحال نے ووٹرز کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے. کہ آیا ان کی حکومت Crypto کی دنیا میں کسی مؤثر تبدیلی کے لیے حقیقی اقدامات کرے گی یا نہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button