کوائن بیس: BinanceUSD کی ٹریڈ معطل کرنے کا فیصلہ

کوائن بیس نے BinanceUSD کی ٹریڈ معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ امریکی کرپٹو ایکسچینج نے یہ اعلان گذشتہ روز ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ ” ہم BUSD کی ٹریڈ معطل کرنے جا رہے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ اس کا ہمارے معیار پر پورا نہ اترنا ہے۔ یہ فیصلہ اپنے اندرونی جائزے اور BUSD کے طریقہ کار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ یہ ہمارے لسٹنگ اسٹینڈرڈز پر پورا نہیں اترتا۔ اس لئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی تمام ٹرانزیکشنز کیلئے سہولیات نہ صرف ایکسچینج بلکہ ادارے کے تمام آن لائن پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس سے ختم کر دی جائیں گی۔ فیصلے کا اطلاق 13 مارچ سے ہو گا تا کہ تمام صارفین اپنے اثاثے منتقل کر سکیں”۔

گذشتہ سال نومبر میں بائنانس کی جانب سے سیم بینکمین فرائڈ کی FTX کو خریدنے کے معایدے، محض چند گھنٹوں کے بعد ہی کمپنی کی Financial Statements کے جائزے کے بعد ڈیل کو کینسل کئے جانے اور پھر ایکسچینج کے دیوالیہ ہونے سے لے کر اثاثے منجمند اور نیٹ ورک کے ہیک ہونے اور فرائڈ کی گرفتاری تک کے واقعات سے امریکہ اور دنیا کی دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کی جانب سے کرپٹو پلیٹ فارمز کے خلاف ہونیوالی تحقیقات اور ڈیجیٹل اثاثوں کے بارے میں ہونیوالی قانون سازی کی لپیٹ میں BUSD اور بائنانس کی کئی کرپٹو اسکیمیں بھی آئیں۔ جس کے بعد رواں ماہ کے آغاز پر US SEC نے اس کے خلاف فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (FBI) کی مدد سے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا اور امریکی عدالتوں میں اس پر کیسز دائر کرنے کے علاوہ BUSD کی ٹریڈ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

بائنانس یا BUSD نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم SEC کی کاروائیوں پر ریگولیٹری ادارے کے خلاف امریکی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن امریکہ میں Crypto Retirement فنڈز کی بندش کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد بائنانس انتظامیہ نے Binance USD کو مرکزی یونٹ سے علیحدہ اکائی بھی ڈیکلیئر کیا گیا۔

کرپٹو کرنسیز پر اثرات

کوائن بیس کے حالیہ فیصلے کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ بائنانس کے ایکسچینج ٹوکن بائنانس کوائن (BNB) کی قیمت میں 1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جبکہ بٹ کوائن (BTC) 24 ہزار ڈالرز سے نیچے آ گیا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی کمی نظر آ رہی ہے۔۔ سرمایہ کار دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج اعر نیٹ ورک بائنانس کے خلاف ہونیوالے حالیہ واقعات اور نئے ریگولیشنز کے ساتھ مطابقت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button