Bitcoin Price میں کمی: Geopolitical Tensions کے اثرات.

BTC was down 3% , while Altcoin majors such as SOL, AVAX, DOT and NEAR racked up 5%-10% losses

ستمبر کا مثبت انداز میں اختتام کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری Geopolitical Tensions کے باعث روایتی طور پر Bullish October اپنے آغاز سے ہی Crypto Currencies بالخصوص Bitcoin Price کیلئے بیرش ثابت ہو رہا ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران BTC کی قدر میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی. جبکہ Altcoin جن میں SOL, AVAX, DOT اور NEAR شامل ہیں بھی مندی کے شکار نظر آ رہے ہیں.

Bitcoin Price میں کمی کی وجوہات.

حالیہ رپورٹس کے مطابق، Bitcoin کی قیمت $63,000 سے نیچے آ گئی ہے. جو کہ Gold سے اس کی فرق میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ جب کہ دنیا بھر میں Middle East میں Geopolitical Tensions  نے Financial Markets کو متاثر کیا ہے. Bitcoin نے اپنی روایتی شیلڈ کی حیثیت کھو دی ہے۔

اس وقت، Middle East میں جاری تناؤ خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی نے Global Markets میں عدم استحکام پیدا کیا ہے۔ اس صورتحال کا اثر روایتی Safe-haven Assets جیسے Gold پر مثبت نظر آتا ہے. جبکہ Bitcoin نے ان حالات میں منفی رفتار اختیار کی ہے۔

Bitcoin کی قیمت میں اس کمی کا ایک بڑا سبب سرمایہ کاروں کا خوف اور غیر یقینی صورتحال ہے۔ جب عالمی حالات غیر مستحکم ہوتے ہیں. تو روایتی سرمایہ کار اکثر Gold کی طرف رجوع کرتے ہیں. جو انہیں افراط زر اور اقتصادی بحرانوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس کے برعکس، Bitcoin جیسی Cryptocurrency میں سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔ اسوقت مارکیٹ پلیئرز Israel اور اسکے سب سے بڑے اتحادی White House

تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق، Bitcoin کی قیمت میں تقریباً 5% کی کمی آئی ہے، جبکہ Gold کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ یہ پہلو واضح کرتا ہے کہ Bitcoin کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اب سنہری دھات کے مقابلے میں زیادہ شدید ہو رہا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ صورتحال Bitcoin کے مستقبل کے لیے چیلنجز پیدا کر سکتی ہے۔ اگرچہ Bitcoin نے طویل مدتی میں اپنی مقبولیت برقرار رکھی ہے. لیکن موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر، اس کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مستقبل کے امکانات.

سرمایہ کاروں کے لیے یہ وقت سوچنے کا ہے. کہ آیا وہ Bitcoin میں سرمایہ کاری جاری رکھیں یا روایتی Gold جیسے محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع کی طرف واپس لوٹیں۔ جیسے جیسے Middle East میں حالات مزید بگڑتے ہیں، Bitcoin اور Gold کے درمیان یہ فرق مزید بڑھ سکتا ہے۔

آنے والے دنوں میں Bitcoin کی قیمت اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے. ایسے میں  سرمایہ کاروں کیلئے یہ منصوبہ بندی ضروری ہے.  کہ آیا یہ دوبارہ اپنی سابقہ سطح کو حاصل کر پائے گا یا نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، Middle East کی صورتحال بھی Financial Markets پر گہرا اثر ڈالے گی. جس سے آگاہ رہنا ہر سرمایہ کار کے لیے ضروری ہے۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button