ایتھیریئم 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر، شنگھائی اپ گریڈ کے اثرات

ایتھیریئم 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ شنگھائی اپ گریڈ پر بلاک چین منتقل کئے جانے کے مثبت اثرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق نیا ایکو سسٹم جسے Shapella کا نام دیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو ڈی۔سینٹرلائزڈ اور محفوظ ٹرانزیکشنز کے لئے درکار ماحول مہیا کر رہا ہے ۔ جس کے بعد گذشتہ سال مئی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی اسوقت 2120 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس طرح آج کے ایشیائی سیشن کا آغاز بھی مثبت سطح پر ہوا ہے۔

 

 

نئے ایکو سسٹم کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ETH کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق شنگھائی اپ گریڈ کے بعد ایتھیریئم ایسا پہلا کرپٹو نیٹ ورک بن گیا جو کہ بلاک چین اسٹیکنگ میکانزم نے تحت ریوارڈز کے انخلاء کیلئے سہولت مہیا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین دیگر نیٹ ورکس سے Shapella پر مسلسل منتقل ہو رہے ہیں۔ حالانکہ نئے نظام میں منتقلی سے پہلے ایتھیریئم کے بڑے کریش کی پیشنگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

شنگھائی اپ گریڈ کیا ہے اور یہ ایتھیریئم کی مقبولیت میں کیسے اضافہ کر رہا ہے؟

 

13 اپریل ایتھیریئم کیلئے ایک تاریخی دن تھا جب اسکا ایکو سسٹم شنگھائی اپ گریڈ پر منتقل کر دیا گیا، جسے Shapella کا نام دیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت صارفین کو اختیار دیا گیا ہے کہ ٹوکنز کو اپنی مرضی سے Stake یا Unstake کر سکیں۔ اس سے نیٹ ورک کا مجموعی منظر نامہ بہتر ہوا ہے جس کے بعد فنڈز کی منتقلی اور سرمائے کا انخلاء کامیابی سے جاری ہے۔

 

کرپٹو کرنسی کی نئے ایکو سسٹم پر منتقلی جسے Shapella کا نام دیا گیا ہے کے بارے میں انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ ٹرانزیکشنز کی Block Chain Validation کیلئے زیادہ محفوظ اور قابل اعتبار پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ شنگھائی اپ گریڈ کے آدھے گھنٹے میں 10 ملیئن ڈالرز کی مالیت کی 285 ٹرانزیکشنز پراسس کی گئیں جو کہ فنڈز کے انخلاء سے متعلق تھیں۔ تاہم اسکے بعد ایتھیریئم اور دیگر Altcoins کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا۔

 

ایتھیریئم کمیونٹی نے اس منتقلی کے عمل کو ایتھیریئم کیلئے ایک بڑا سنگ میل (Milestone) قرار دیا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایکو سسٹم اور بلاک چین منتقلی کا یہ عمل کئی برسوں کی کاوشوں کے نتیجے میں مکمل ہوا ہے۔ اسٹیک سسٹم صارفین کو ٹرانزیکشنز کے دوران Stake Crypto Currency پیش کرتا ہے جو کہ ڈیٹا بلاکس کے محفوظ ہونے اور بحفاظت منتقلی کے عمل کی گارنٹی ہے۔ گذشتہ برس بلاک چین نے اپنا حقیقی Proof of Work Mechanism ترک کر دیا تھا۔ جس کے بعد نئے ماحول دوست کاربن فری ایکو سسٹم پر بتدریج اور کئی مراحل پر مشتمل تبدیلی عمل میں آئی ہے۔

 

ڈیجیٹیل ماہرین شنگھائی اپ گریڈ کے بعد بڑے پیمانے پر فنڈز کے انخلاء اور طلب (Demand) میں کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے تاہم اس کے برعکس گذشتہ 4 دنوں کے دوران ایتھیریئم کی کیپیٹلائزیشن میں 25 فیصد جبکہ قدر میں 4 سو ڈالرز سے زائد کی وسعت نوٹ کی گئی اور ایتھر کا مجموعی منظرنامہ بہتر ہوا. 6 ستمبر 2022ء کو ایتھیریئم نے Carbon Emissions سے پاک اپنے نئے ایکو سسٹم پر منتقلی کا اعلان کیا جس کا اہم ترین پہلو Mining کے عمل کا نئی بلاک چین کے پلیٹ فارم سے آغاز تھا۔

 

بلاشبہ ایک لمبے عرصے تک کاربن کے اخراج اور مائننگ کے ریاضیاتی عمل کے دوران ان گنت سپر کمپیوٹرز کئی ہزار میگاواٹس بجلی استعمال کرتے ہیں جس سے کاربن کا اخراج ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کی تنظیمیں اس ڈیجیٹیل عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ اور انہوں نے کرپٹو مائننگ کے خلاف امریکی عدالتوں میں کیسز بھی کئے۔ جس کے بعد ایتھیریئم نے نئے نظام پر منتقلی کا فیصلہ کیا جس کے پہلے مرحلے کو The Merge کا نام دیا گیا

جبکہ دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی نئے ایکو سسٹم اور بلاک چین میں مکمل طور پر منتقل ہو چکی ہے۔ Proof of Stake یعنی ٹریڈ میں سرمایہ کاروں کی شیمولیت کا مرحلہ بھی شنگھائی اپ گریڈ سے پہلے ستمبر 2022ء میں ہونیوالے The Merge کے دوران ہی کر لیا گیا تھا۔ اس لئے سرمایہ کار آپ گریڈ کے اعلان سے گھبراہٹ کے شکار نہیں ہوئے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button