Crypto.com کی طرف سے SEC کے خلاف مقدمہ دائر

The case seeks to prevent the SEC from "unlawfully expanding its jurisdiction"

Crypto.com نے US SEC اور اس کے سربراہ گیری گینسلر اور دیگر کمشنروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے. جس کی وجہ ایک نوٹس ہے. جو کہ کمپنی کو بھیجا گیا۔ یہ نوٹس ایک انتباہ ہے کہ SEC کسی قانونی کارروائی کا آغاز کر سکتی ہے۔

Crypto.com کی طرف سے مقدمے کا مقصد.

مقدمہ کا مقصد یہ ہے کہ SEC کو "غیر قانونی طور پر اپنی حدود سے تجاوز ” کرنے سے روکا جائے. تاکہ مخصوص Network Tokens  کی  Secondary Market کی فروخت بھی اس کی نگرانی میں نہ آئے۔

Crypto.com کے سی ای او کرس مارزالیک نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ مقدمہ "امریکہ میں کریپٹو کی مستقبل کی حفاظت کے لیے” دائر کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ SEC کی اس طریقہ کار کے خلاف ہے جو کریپٹو کے 50 ملین سے زائد امریکی مالکان کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

 Securities and Exchange Commissio نے Crypto.com کو 22 اگست کو یہ Wells Notice بھیجا۔ یہ نوٹس عموماً ابتدائی انتباہ ہوتا ہے. جس کے بعد قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ SEC نے کریپٹو سیکٹر کی نگرانی کے لیے کئی انفورسمنٹ سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے. جس کے خلاف Crypto.com اور دیگر کمپنیاں، جیسے Binance، Ripple، اور Coinbase لڑ رہی ہیں۔

Crypto.com نے کہا ہے کہ اس کا مقدمہ SEC کو اس بات سے روکنے کے لیے ہے. کہ وہ مخصوص نیٹ ورک ٹوکنز کی ثانوی مارکیٹ کی فروخت کو اپنے دائرہ اختیار میں شامل نہ کرے۔ یہ مقدمہ Foris DAX Inc. کی جانب سے دائر کیا گیا ہے. جو Delaware کی ریاست کے قوانین کے تحت قائم کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کیا کہا گیا.

فائلنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ SEC نے نیٹ ورک ٹوکنز کو سیکیورٹیز کے طور پر درجہ بند کیا ہے. سوائے Bitcoin (BTC) اور Ethereum کے Ether (ETH) کے. اور اسی لیے Crypto.com کو غیر درج شدہ بروکر-ڈیلر اور سیکیورٹیز کلیئرنگ ایجنسی کے طور پر چلانے پر نوٹس دیا گیا۔

علاوہ ازیں، Crypto.com نے SEC اور دیگر بنیادی امریکی مارکیٹس ریگولیٹر Commodity Future Trading Commission کے ساتھ ایک درخواست دائر کی ہے. تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ کچھ کریپٹوکرنسی  صرف CFTC کے تحت ہی ریگولیٹ کیے جائیں۔

یہ مقدمہ Crypto.com کی جانب سے ایک اہم قدم ہے. جس کا مقصد SEC کے ریگولیٹری اقدامات کے خلاف قانونی طور پر مقابلہ کرنا ہے. اگرچہ اس سے کریپٹو مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر سرمایہ کار اس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button