کرپٹو کرنسیز میں مندی ، BlackRock نے اپنی ویب سائٹ سے Bitcoin ETF ہٹا دئیے .

بٹ کوئین 200 ڈالرز کی کمی سے 35 ہزار سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . 

کرپٹو کرنسیز میں مندی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ BlackRock کی طرف سے Bitcoin ETF کا ہٹا دیا جانا ہے . دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی اس وقت 35 ہزار سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے . دو روز سے اسکی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا .  جس سے اسے دو سال قبل کے لیولز پر واپس آنے کا موقع ملا . اس کی سب سے بڑی وجہ BlackRock ETF کی تجرباتی ٹریڈنگ کا آغاز تھا .

BlackRock کی طرف سے Bitcoin ETF ٹریڈنگ لنک کا معامله کیا تھا .

اگرچہ یہ فنڈز کرپٹو ایکسچینج کی ویب سائٹ پر اگست سے ہی موجود تھے . تاہم عالمی مارکیٹس میں رسک فیکٹر لوٹ آنے کی وجہ سے اسے رواں ہفتے تجرباتی بنیادوں پر لانچ کیا گیا . جس سے بٹ کوئن اور دیگر کرنسیز کو سپورٹ ملی اور انکی کیپٹلائزیشن میں 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا .

Depository Trust And Clearing Corps کی ٹریڈنگ سائٹ پر دو روز سے یہ Spot ETF موجود تھے ، جنہیں آج ہٹا دیا گیا ہے تاہم ان کی اس مختصر پیمانے پر ٹریڈ نے انڈسٹری میں میں نئی روح پھونک دی اور روایتی مارکیٹس سے ہونیوالا انخلا ڈیجیٹل اثاثوں میں منتقل ہوتا ہوا نظر آیا .

اس لانچنگ سے سرمایہ کاروں میں یہ تاثر قائم ہوا کہ سپاٹ بٹ کوئن بہت جلد منظور ہونے والا ہے. بعد اذاں یہ معلوم ہوا کہ یہ محض ابتدائی طور پر کیا جانیوالا کام ہے، جس کا مقصد ETF کو ٹریڈنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا . اس سے قبل بھی DTCC متعدد بار سیکورٹیز کے اپروول سے قبل انھیں اسی پیج پر آپشنز کا حصہ بنا چکی ہے . جس کے کچھ عرصے میں ہے انھیں باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا تھا . آج اسے باقاعدہ طور پر ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے .

امریکی عدالت کے فیصلے سے کرپٹو کرنسیز کے نئے دور کا آغاز.

کرپٹو انڈسٹری میں زبردست تیزی کی بڑی وجہ حالیہ دنوں کے دوران امریکی عدالتوں کی طرف سے آنے والے فیصلے ہیں .  نیو یارک کی فیڈرل عدالت نے رواں سال اگست میں امریکی ریگولیٹری ادارے US SEC کی سپاٹ بٹ کوئین اور ETF کے خلاف درجواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد  اس حوالے سے کی جانیوالی اپیل بھی غیر موثر رہی تھی .

عدالتی فیصلوں کے باوجود ریگولیٹری ادارہ پس و پیش سے کام لیتا رہا اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے فنانشل افیئرز  نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا

مارکیٹ کی صورتحال-

ایشیائی سیشن کے دوران  Bitcoin  کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ BTC آج 2 سو ڈالرز سے زائد کمی  سے 35 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے آ گیا ہے .

کرپٹو کرنسیز میں مندی ، BlackRock نے اپنی ویب سائٹ سے Bitcoin ETF ہٹا دئیے .

ایتھیریئم (ETH) 19 ڈالرز کی تیزی سے 1810 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1778 سے 1817 کے درمیان ہے۔

ائٹ کوائن میں بھی ١.37 فیصد بحالی ہوئی ہے۔ LTC اسوقت 69.46 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا  ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ  یہ Altcoin گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قدر میں 12 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button