کرپٹو کرنسیز کی قدر میں گراوٹ،امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی کی لہر.
بٹ کوائن 226 ڈالرز کمی کے بعد 25710 ڈالرز پر آ گیا . ایتھریم کی بھی محدود رینج میں ٹریڈ .
کرپٹو کرنسیز کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی کی لہر آنے سے انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے . بتاتے چلیں کہ US Non Farm Payroll پرنٹ ہونے اور مکسڈ اعداد و شمار سامنے آنے پر ابتدائی طور پر مندی کے شکار ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے .
US Non Farm Pay Roll کے کونسے پہلووں سے کرپٹو کرنسیز پر منفی اثرات مرتب ہوۓ ؟
US Non Farm Payroll کا بغور جائزہ لیں تو اگرچہ اسکی مرکزی ریڈنگ توقعات سے مثبت رہی لیکن فی گھنٹہ اجرت اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ایسے محرکات ہیں جن کی وجہ سے امریکی ڈالر ابتدائی گراوٹ کے باوجود سنبھلنے اور کرپٹو کرنسیز ۔سمیت تمام حریف ٹریڈنگ اثاثوں کو بیک فٹ پر لانے میں کامیاب ہوا ہے . کیونکہ یہ معیشت پر افراط زر کی نشاندہی کر رہے ہیں .
US Non Farm Payroll Report ملے جلے اعداد و شمار کا مجموعہ
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 87 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 70 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 1 لاکھ 87 ہزار ہی رہی تھی ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ فگرز 1 لاکھ 57 ہزار آئے تھے۔
بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور فی گھنٹہ اجرت میں کمی۔
رہورٹ کی ہیڈلائن اگرچہ توقعات سے زیادہ مثبت رہی تاہم Unemployment Rate بڑھ کر 3.8 فیصد پر آ گیا ہے۔ جس کا تخمینہ 3.5 فیصد تھا۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد تھی۔ فی گھنٹہ اجرت (Average Hourly Earning) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 0.3 فیصد کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے یہ 0.2 فیصد پر آ گیا ہے۔ یہ وہ فیکٹر ہے جو فیڈرل ریزرو کے نزدیک کساد بازاری کی علامت ہو سکتی ہے اور پالیسی ریٹس میں مزید اضافے کا محرک بن سکتا ہے.
گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس کرپٹو کرنسیز پر اثر انداز ہونیوالا محرک
ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 2 لاکھ 22 ہزار کانٹریکٹس جاری ہوئے جبکہ 2 لاکھ 68 ہزار کی توقع تھی۔ اسی طرح صنعتی پیداواری شعبے (Manufacturing Sector) میں 16 ہزار نئے ملازمین رکھے گئے۔ خیال رہے کہ ان میں اضافے کا کوئی تخمینہ نہیں تھا۔
رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے ملے جلے اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد انتہائی متاثرکن رہی ہے۔ دوسری طرف گھریلو ملازمین کی تعداد میں مسلسل دوسرے ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔ جو امریکی عوام کا معیار زندگی نیچے آنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال
امریکی سیشنز کے دوران بٹ کوائن 226 ڈالرز کمی کے بعد 25710 ڈالرز پر آ گیا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں یہ 30 ہزار کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا . حالیہ دنوں میں Spot Bitcoin بارے معاملے پر US SEC کے خلاف Greyscale کی قانونی جنگ میں کامیابی کے باوجود یہ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا . اسکی وجہ مارکیٹ میں Rate Hike پروگرام کے حوالے سے پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال ہے .
ایتھریم بھی اسوقت 4 ڈالرز کی کمی سے 1641 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اور محدود رینج اختیار کئے ہے . Litecoin آج 63 ڈالرز پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔