Crypto Currencies میں گراوٹ ، Spot ETF میں فروخت کا دباؤ

Investors are cautious after unexpected Poll Results of European Parliamentary Elections.

European Parliamentary Elections کے غیر متوقع نتایج آج دوسرے روز بھی سرمایہ کاروں کو محتاط  Spot ETF میں فروخت کا دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں . جس کے باعث Crypto Currencies میں شدید گراوٹ دکھائی دے رہی ہے.

European Parliamentary Elections کے ان نتائج کے اثرات کتنے دور رس ہوں گے . اسکا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ French President امانول مکرون نے ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا اعلان کر دیا . جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی یہ مطالبات زور پکڑ رہے ہیں.

European Poll Results سے Spot ETF میں فروخت کا دباؤ.

دنیا بھر کی Stock Markets میں آج مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. جس سے Exchange Traded Funds میں بھی فروخت کا دباؤ اور سرمائے کا انخلا جاری ہے. 

دنیا کی زیادہ تر Multinational Companies یورپ سے تعلق رکھتی ہے . جبکہ پچاس فیصد سے زائد Digital Investment بھی اسی کہتے سے کی جاتی ہے . یہی وجہ ہے کہ جہاں ایک طرف European Elections میں سخت گیر اور قوم پرستانہ رجحانات کی حامل جماعتوں کی کامیابی نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا. وہیں Global Policies میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے خوف میں مبتلا زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اپناتے ہوئے سائیڈ لائن دکھائی دے رہے ہیں.

European Parliamentary Elections کے نتائج حیران کن کیوں ہیں؟

انتخابات میں جہاں مرکزی دھارے کی Political Parties مجموعی طورپر اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں وہاں پورے European Block میں انتہائی سخت گیر  جماعتوں نے بھی بڑی کامیابی حاصل کی۔

2nd World War  کے بعد یورپی تاریخ میں پہلی بار ان جماعتوں کو اتنی نشستیں حاصل ہوئی ہیں . جس سے European Society میں تبدیل ہوتے ہوئے رجحانات کی عکاسی ہو رہی ہے. جبکہ معاشرتی تبیلی کا یہی خطرہ سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے .

Early Elections کے مطابق27 رکنی یورپی یونین میں ہونے والے الیکشن میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے Austria، France اور Italy میں بڑی کامیابی حاصل کی اور یہ پہلے نمبر پر رہیں جبکہ Germany اور Netherlands میں یہ بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے والی پارٹیوں میں دوسرے نمبر پر رہی۔

European Poll Results فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوئے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے، ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے از سر نو ووٹ کے زریعے اپنے پارلیمانی مستقبل کا انتخاب واپس قوم  کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  لہٰذا وہ  French National Assembly  کو تحلیل کر رہے ہیں.

Crypto Currencies کا ردعمل.

BTC کئی ماہ  کی Gains کھوتے ہوئے نفسیاتی ہدف 67 ہزار سے نیچے آ گیا. خیال رہے کہ دن کے آغاز پر یہ 68500 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا تھا.

Crypto Currencies میں گراوٹ ، Spot ETF میں فروخت کا دباؤ
Bitcoin Price

دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی Ethereum میں بھی فروخت کا تسلسل جاری ہے . اسوقت یہ 36 سو ڈالرز سے نیچے آ گیا ہے .

Ethereum
Ethereum Price

Litecoin کی قدر میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی . جس کے بعد یہ 77 ڈالرز کی نفسیاتی سطح کے قریب آ گیا ہے.

Litecoin
Litecoin

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button