کرپٹو ایکسچینج Coinbase کا لیئر 2 نیٹ ورک Base لانچ کرنے کا اعلان۔

کرپٹو ایکسچینج Coinbase نے لیئر 2 نیٹ ورک Base لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ نئے نیٹ ورک کے قیام کا بنیادی مقصد Optimism OP Stack کی بنیاد رکھنا ہے۔ جس سے لاکھوں کرپٹو صارفین کو کوائن بیس کے ٹوکنز کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ نئے نیٹ ورک بیس کے Test Net کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔

کوائن بیس Optimism کو مرکزی ڈویلپر کے طور پر OP Stack میں جوائن کر رہا ہے جو کہ Optimism Network کی ٹول کٹ ہے۔ تاہم Base صرف ایتھیریئم تک ہی محدود نہیں رہے گا۔ بلکہ لیئر 2 نیٹ ورکس تک بھی آسان رسائی کو ممکن بنائے گا جن میں Optimism اور سولانا جیسے ایکو سسٹمز کی بلاک چینز بھی شامل ہیں۔نئے نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کوائن بیس انجینئرنگ کے نائب صدر ول رابنسن نے کہا ” آج ہم Base کے ٹیسٹ نیٹ کے آغاز پر پرجوش ہیں۔ جو کہ ایتھیریئم اور سولانا سمیت لیئر 2 نیٹ ورکس کو کم لاگت والا اور محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرے گا تا کہ عدم مرکزیت کی حامل آن چین ایپس یا ڈیپس ڈویلپ کر سکے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” ہم کوائن بیس کے فریم ورک کے اندر Base متعارف کروا رہے ہیں۔ ایک عشرے سے ہم کرپٹو پروڈکٹس ڈویلپ کر رہے ہیں۔ اس لئے نئے پروجیکٹ کیلئے یہ مناسب ترین وقت ہے۔” انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کوائن بیس نئے ٹوکنز جاری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ٹیسٹ نیٹ حقیقی بلاک چین کے متوازی نیٹ ورکس ہوتے ہیں جن کا بنیادی مقصد بلاک چینز کو ٹاپ لیئر سے علیحدہ کرنا ہوتا ہے۔ ان میں ڈیٹا کی پروسیسنگ اسپیڈ بھی عام طور پر انتہائی تیز اور کم لاگت پر مشتمل ہوتی ہے۔ کرپٹو ایکسچینج کے مطابق کوائن بیس ڈویلپرز کو اپنی پروڈکٹس متعارف کروانے کیلئے ایک واضح ٹریک مہیا کرے گا۔ جس سے تصدیقی سند یافتہ 110 ملیئن کرپٹو صارفین مستفید ہو سکیں گے جن کے ڈیجیٹل اثاثوں کا تخمینہ 80 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ نائب صدر رابنسن کا کہنا ہے کہ ” ابھی ہم انتہائی مربوط پلیٹ فارم کے بالکل آغاز پر ہیں۔ ہم Base کو کرپٹو اکانومی کیلئے پل کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ اسے استعمال کرنا انتہائی آسان، محفوظ اور دوسرے نیٹ ورکس سے نئی چین اور ایکو سسٹم پر منتقلی نہایت آسان ہو گی۔

تقریب کے دوران کوائن بیس نے Base Eco System Fund قائم کرنے کا اعلان بھی کیا جو کہ Base کے پلیٹ فارم پر بننے والے نئے پروجیکٹس کو سپورٹ کرے گا۔ تا کہ نئے سرمایہ کاروں کو پراجیکٹ فائنانسنگ میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button