Crypto Prices میں اضافہ ، Spot ETF منظور ہونے کی توقعات پر سرمایہ کاری میں اضافہ.

Bitcoin coin is trading above 38000 Dollars, eyes on 40K

Crypto Prices میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، آج European Sessions کے آغاز پر  Bitcoin Supply ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی . اسکی بنیادی وجہ US Regulators کی طرف سے Spot ETF  جلد منظور ہونے کی توقع ہے . جن کی Application کیلئے مدت رواں ماہ ختم ہو رہی ہے  . اسی بنا پر حالیہ دنوں کے دوران Crypto Market Cap میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے.

Spot ETF کے بارے میں اطلاعات.

US Securities and Exchange commission کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے  Spot ETF کی جلد منظوری کے لئے Grayscale کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں.  اور Bitcoin ETF کے لئے ایپلیکیشنز کی ڈیڈ لائن رواں ماہ کے وسط میں ختم ہو جائے گی . اس اعلان کے سامنے آنے پر Crypto Currencies بالخصوص BTC پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ،

Bitcoin Supply میں تاریخی اضافہ . وجوہات کیا ہیں.؟

Crypto Industry  میں زبردست تیزی کی بڑی وجہ حالیہ دنوں کے دوران US Courts  کی طرف سے آنے والے فیصلے ہیں . New York Federal Court نے رواں سال اگست میں US SEC کی Spot Bitcoin اور ETF کے خلاف درجواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد  اس حوالے سے کی جانیوالی اپیل بھی غیر موثر رہی تھی .

عدالتی فیصلوں کے باوجود Regulatory Authority پس و پیش سے کام لیتی رہی اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں .جس کے سینیٹ کی Committee for Financial Affairs  نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا.

آج کے اعلان  سے سرمایہ کاروں میں یہ تاثر قائم ہوا کہ Spot ETF کی منظوری محض چند روز کی دوری پر ہے  . تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس عمل  کی ابتدا ہے تاہم ایک بار یہ Procedure شروع ہو گیا تو Bitcoin بہت جلد 50 ہزار ڈالرز تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

European Sessions کے آغاز پر Bitcoin کی قدر 38 ہزار سے اوپر مستحکم ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 38365 پر آ گیا تھا اور اس کی Supply میں گزشتہ ایک ماہ میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے .

Crypto Prices میں اضافہ ، Spot ETF منظور ہونے کی توقعات پر سرمایہ کاری میں اضافہ.
Bitcoin

دوسری طرف Ethereum بھی European Sessions کے آغاز پر 2098 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی Market Cap میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .

Ethereum
Ethereum

Litecoin بھی مثبت سمت میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . European Sessions کے آغاز پر اسکی قدر میں %1.54 فیصد اضافہ ہوا ہے .

Litecoin
LTC

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button