ایتھیریم ماحول دوست کرپٹو اور بلاک چین کے دور میں داخل

دنیا کی دوسری بڑی CryptoCurrency ایتھیریم نے اپنی BlockChain کو کاربن کے اخراج ( Carbon Emissions ) سے پاک ٹیکنالوجی پر کامیابی سے منتقل کر لیا ہے جسے انضمام (Merge) کا نام دیا گیا ہے۔ ایتھیریم کی بلاک چین کو GreenTechnolog پر منتقل کرنے کا عمل 6 ستمبر سے شروع ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کرپٹو کرنسیز کی بلاک چینز انتہائی پیچیدہ ریاضیاتی عمل ( Mathematical Operations ) کے زریعے CryptoCoins کی کھوج کا عمل کرتی ہیں۔ اس عمل کو کرپٹو کی کان کنی ( CryptoMining ) کہا جاتا ہے۔ اس عمل کے لئے انتہائی زیادہ Heavy Servers اور توانائی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق کرپٹو کی دونوں بڑی کرنسیز BitCoin اور Ethereum اپنی کان کنی کے عمل میں جتنی توانائی روزانہ استعمال کرتی ہیں وہ برطانیہ جیسے ملک کی ایک دن کی بجلی کے استعمال کے برابر ہے۔

ماضی میں بٹ کوائن اور ایتھیریم پر کاربن کے اخراج کی وجہ سے عالمی اداروں کی طرف سے بہت زیادہ تنقید ہوتی رہی ہے۔ منگل کے روز ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقلی کا عمل مکمل ہونے پر دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھیریم ( ETH ) کے بانی وائٹالیک بیٹرین نے ان الفاظ میں خوشی کا اظہار کیا ۔ ” آخرکار ہم ایک بڑے اور مشکل عمل سے کامیابی کے ساتھ گزر گئے۔ یہ ایتھیریم کے لئے ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے حوالے سے ایک نئے دوست کا آغاز ہے۔ اپنے Ecosystem کو کاربن سے پاک کرنا بلاشبہ ایک بڑا سنگ میل ( Milestone ) ہے”۔ ایتھیریم بلاشبہ اس لحاظ سے اپنے حریف اور دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن پر سبقت لے گیا ہے۔ اس تبدیلی کے عمل سے گزرنے کے لئے ایتھیریم کو اپنی قدر میں کمی جیسے مشکل ترین مرحلے سے گزرنا پڑا۔ ایک اندازے کے مطابق ایتھیریم کی فی کوائن قیمت میں اس سارے عمل یں مضبوط سکے ( Stablecoin ) کی منتقلی کی وجہ سے اپنی 25 فیصد قدر سے ہاتھ دھونے پڑے جس کے بعد ماحولیاتی تحفظ کے عالمی اداروں نے ایتھیریم پر تمام کیسز واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام Financial Markets میں ایتھیریم ایک ماحول دوست ایکو سسٹم استعمال کرنیوالی Digitalcurrency کے طور پر جانا جائے گا جو کہ بہت بڑی کامیابی کی ابتداء ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button