کرپٹو مارکیٹ کا جائزہ۔
کرپٹو ورلڈ ایکسچینج میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسیز کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ بٹ کوائن جو آج ایک موقع پر 20 ہزار ڈالر فی کوائن کی سطح سے نیچے آگیا تھا اسوقت 20276 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ ایتھیریم 1442 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ لائٹ کوائن 55 ڈالرز سے نیچے بیئرش زون میں 52 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ پولکا ڈاٹ 7 ڈالرز فی کوائن جبکہ ایوالانچے 25 ڈالرز کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 21.4324 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی گذشتہ روز فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر پاول کے امریکی معیشت پر کساد بازاری کے بیان کے بعد واقع ہوئی ہے۔ سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد پرخطر جات کی ٹریڈ سے سائیڈ لائن ہو چکی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔