کیا ایتھیریم 15 سو ڈالرز کی حد عبور کر لے گا ؟
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران Ethereum ایک خاص رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا ہے۔ لیکن جس فیکٹر کی کمی نظر آ رہی ہے وہ ایتھیریم کے Merge کے بعد سے اس میں سرمایہ کاروں کی عدم توجہی ہے۔ اگرچہ ستمبر 2022 ء کے آغاز میں Bitcoin کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی 18 سو ڈالر سے اوپر ٹریڈ کر رہی تھی۔ تاہم اسکے بعد اپنی بلاک چین (Block Chain ) کی تبدیلی اور نئے Eco System میں ہونیوالی تبدیلی کے بعد ایتھیریم کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ اگرچی اسوقت بھی ایتھیریم کسی ایک مثبت ٹریگر کا انٹظار کر رہا ہے جس کے بعد 1400 اور 1500 کے لیولز ایک اچھے ٹریڈنگ سیشن کے بعد حاصل ہو جائیں گے۔ لیکن دراصل کرپٹو مارکیٹ کی ٹریڈنگ کا رجحان اور سرمایہ کاری کا حجم بٹ کوائن کے مومینٹم سے ہی طے ہوتا ہے۔ اب بھی ایتھیریم بٹ کوائن کے انڈیکیٹرز کا انتظار کر رہا ہے اور اسوقت 5 اکتوبر سے شروع ہونیوالی Liquidity کی لہر اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے رواں ہفتے کے دوران ایتھیریم کے 14 سو اور 15 سو ڈالر کی Resistance کو ٹیسٹ کئے جانے کا امکان ہے جیسے ہی بٹ کوائن نے 21 ہزار کی حد عبور کی اس کے ساتھ ہی کرپٹو مارکیٹ میں بننے والا مومینٹم ایتھیریم کو 15 سو ڈالر سے اوپر لے جائے گا۔ کیونکہ 1423 سے اوپر پہلی نفسیاتی حد 1571 بنتی ہے جسکے حصول کے ساتھ ہی ائتھیریم 16 سو کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا ملے گا۔ اور 13 سو ڈالرز فی کوائن پر خریداری کرنے والے سرمایہ کار 1571 کی حد عبور کرنے پر 17 فیصد حاصلات (Gains ) وصول کر لیں گے۔ لیکن اس کے لئے سرمایہ کاروں کو بٹ کوائن پر نظر رکھنا ہو گی جس کا 21 ہزار دے اوپر کا لیول سرمایہ کاروں کو کرپٹو مارکیٹ میں واپس لے آئے گا۔ جبکہ 1423 اور 1571 کے بعد 1785 ایتھیریم کا فروخت کے لئے بہترین لیول ہے۔ لیکن نیچے کی طرف 1234 اور 1191 اہم ترین سپورٹ لیولز (S1 and S2 ) ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔