Bitcoin Price تاریخ کی بلند ترین سطح 71 ہزار پر ، کیا Crypto Fever آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہے گا؟
US Dollar continues pressure selling on Rates Cut uncertainty and Geopolitical Tensions
Bitcoin Price تاریخ کی بلند ترین سطح 71 ہزار پر آ گئی ہے . اس طرح Crypto Fever مسلسل تیسرے ماہ بھی جاری ہے . جبکہ US Dollar میں Rates Cut Policy اور Geopolitical Tensions کے باعث Selling Pressure دیکھا جا رہا ہے.
Bitcoin Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.
آج European Sessions کے آغاز پر Bitcoin تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ BTC کی قیمت میں اس اضافے کے لیے امریکی مالیاتی ادارے کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔
BlackRock، Grayscale اور Fidelity جیسے بڑے Investment Bank اس Instable Digital Asset کی خریداری میں اربوں ڈالر لگا رہے ہیں۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بعد ان مالیاتی اداروں کو Bitcoin Whale کہا جانے لگا ہے
دوسری طرف Chinese Government کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اہداف میں رواں برس Growth Rate کو پانچ فیصد سے اوپر لانے کا اعلان کیا گیا ہے . واضح رہے کہ اسوقت یہ اس سے خاصا دور 2 فیصد پر ہے . چنانچہ اس کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کی طرف سے Digital Assets اور Commodities میں بارے پیمانے پر خرید داری جاری ہے .
Bitcoin Investing کے رجحان میں اضافہ کرنیوالا ایک اور محرک Taiwan کے بارے میں Beijing کا تازہ ترین بیان ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ اگر Bilateral Negotiations کامیاب نہ ہو پائیں تو China اپنے اس جزیرے پر Military Operation کا حق رکھتا ہے ، جسے کسی بھی وقت استمعال کیا جا سکتا ہے .
Crypto Whales کیا ہیں اور یہ کس طرح سے اس ریلی میں اضافے کے ذمہ دار ہیں؟
Crypto Whale ایسا اکاؤنٹ ہے جو اپنے Digital Wallet میں دس ہزار سے زیادہ BTC رکھتا ہے۔ bitinfocharts نامی ویب سائٹ پبلک بلاک چین ریکارڈز کا استعمال کر کے اس کرنسی کے 100 سب سے بڑے والٹس کی فہرست مرتب کرتی ہے۔ اس کے مطابق اس وقت تقریباً 60 والٹس ایسے ہیں جن میں دس ہزار یا ان سے زیادہ Bitcoins موجود ہیں مگر ان کے مالکان نامعلوم ہیں۔
ان میں سے ایک والٹ کا مالک ہونا آپ کو ارب پتی بنا دے گا۔ ان میں سے کچھ ایسے لوگوں یا Organizations کے والٹ ہو سکتے ہیں جو اس دراصل کہیں اور نظر آتے ہیں لیکن ہم کبھی نہیں جان پائیں گے، جب تک کہ ان کے بارے میں یا تو کوئی تفصیل سامنے آ جائے. یا پھر وہ خود کو ظاہر کر دیں۔ اندازہ یہی ہے کہ بڑے Whales کے پاس BTC کی مجموعی تعداد کا تقریباً 8 فیصد موجود ہے
ان Whales کے مالکان کی طرف سے ہونے والی Bitcoin Mining کے نتیجے میں حالیہ عرصے کے دوران بڑے پیمانے خرید داری کا رجحان دیکھا گیا . تاہم 10 January کو Exchange Traded Funds کی منظوری کے بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ دنیا Crypto Fever میں مبتلا ہو گئی . معاشی ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ ایک طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے .
BTC Mining Companies طاقتور کمپیوٹرز سے بھرے Warehouses چلاتی ہیں اور ان Coins کے لین دین کے عوامی Blockchains کو اپ ٹو ڈیٹ رکھتی ہیں۔ اس کام کے عوض Bitcoin کا نظام خود بخود انھیں بٹ کوائنز ایک ایسے عمل کے ذریعے دیتا ہے جسے Mining کہتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔