Altcoin بڑی Crypto Currencies کی نسبت زیادہ گراوٹ کی شکار کیوں ہیں؟

Lack of fresh Inflow to Crypto Currencies and Selling Pressure from Venture Funds contributed to brutal drawdown

حالیہ دنوں میں اگرچہ Bitcoin اور Ethereum سمیت تمام Crypto Currencies کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی. تاہم Altcoin گزشتہ ماہ کی نسبت 45 فیصد سے زائد گراوٹ کے شکار ہوئے. معاشی ماہرین کے مطابق SOL ، AVAX ، APT اور SUI کی طلب میں کمی کئی وجوہات کی بنا پر ہوئی ، جن میں سرفہرست Venture Funds میں Risk Factor کی وجہ سے بڑھنے والا فروخت کا دباؤ اور Spot ETF لانچ ہونے کے بعد چھوٹی کرنسیز میں سرمایہ کاری کے رجحان میں ہونیوالی کمی ہے.

کیا Spot ETF لانچ ہونے سے Altcoin اپنی کشش کھو رہے ہیں؟

اکتوبر میں Bitcoin ETF کی باقاعدہ منظوری کے بعد Crypto Industry کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا. دنیا بھر کی بڑی Stock Exchanges میں ٹریڈ ہونے والے فنڈز نے چھوٹی Currencies کیلئے ایک مشکل صورتحال پیدا کر دی. 

اپنی لانچنگ کے بعد سے لے کر رواں برس مارچ تک BTC اور ETH تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے. اس عرصے میں The Largest Crypto Currencies کی نسبت Litecoin اور دیگر Altcoin میں سرمایہ کاری کا رجحان ماضی کے مقابلے میں کم رہا. کیونکہ Stocks  میں Exchange Traded funds صارفین کو چھوٹے یونٹس میں ٹریڈ کیلئے پرکشش مواقع مہیا کر رہے تھے . جبکہ اسی عرصے میں Binance سمیت کئی Crypto Platforms کو US SEC کی طرف سے کریک ڈاؤن اور بندش کا سامنا رہا.

بڑی Crypto Currencies کی نسبت Correction کے زیادہ اثرات؟

پچھلے دو ہفتوں میں تمام Crypto Currencies گراوٹ کی شکار رہیں ، 73 ہزار ڈالرز پر ٹریڈ کرنیوالا Bitcoin اپنی 15 فیصد قدر کھو کر 65 ہزار جبکہ Ethereum بھی 3 ہزار کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا . تاہم انکے برعکس Altcoin میں آنیوالا فروخت کا دباؤ زیادہ شدید تھا. اس دوران Avalanche چالیس جبکہ Solana پنتالیس فیصد قدر کھو بیٹھے.

باقی Layer1 Challengers جیسا کہ APT اور SUI میں صورتحال انتہائی منفی ہے. جو کہ مارچ کی نسبت 70 سے 75 فیصد نیچے ٹریڈ کر رہے ہیں. 

ڈیجیٹل معاشی ماہرین کے مطابق اس عرصے میں Altcoin کو غیر یقینی Token Supply کا سامنا رہا. جس میں ڈسٹری بیوٹرز کی طرف سے سرمایے کا وہ انخلا بھی تھا جو کئی ماہ سے شیڈولڈ تھا . تاہم Eco System Developments کیلئے نکالی جانیوالی گرانٹس پر اسکی زیادہ تر ذمّہ داری عائد ہوتی ہے.

Lekker Capital کے بانی کن تھامسن کہتے ہیں. کہ Exchange Traded funds سے اگر تین دن تک سرمائے کا انخلا جاری رہے تو چوتھے دن 20 فیصد صارفین واپس آ جاتے ہیں. لیکن Altcoin کے معاملے میں ایسا نہیں ہے . ان پر دباؤ ہر آنیوالے دن کے ساتھ  بڑھتا جا رہا ہے . اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا. کہ SOL سے یومیہ 75 ہزار Tokens فروخت ہو رہے ہیں . جن کی موجودہ مالیت 10 ملین ڈالرز بنتی ہے .

Altcoin بڑی Crypto Currencies کی نسبت زیادہ گراوٹ کی شکار کیوں ہیں؟
Solana during last one Month

کن تھامسوں نے پیشگوئی کی کہ یہ سلسلہ آئندہ ایک سے دو ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے . لیکن اسکے بعد خریداری کی لہر شروع ہونے کی توقع ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button