بنیادی لیولز پر بتدریج مستحکم ہوتی ہوئی کرپٹو مارکیٹ

دیگر کرنسیز کی طرح گرنے کی بجائے کرپٹو کرنسیز سست روی کے باوجود بتدریج مستحکم ہو رہی ہیں۔ آج بٹ کوائن بظاہر دو دن پہلے کی 21400 ڈالرز فی کوائن اور ایتھیریم 1640 ڈالرز کی سطح پر ہی اتار چڑھاؤ کے شکار ہیں لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں کرنسیز کے سرمایہ کاری حجم میں 2 اور 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آلٹ کوائنز میں سے ڈوج کوائن کی سرمایہ کاری میں 0.9 فیصد اور پولکا ڈاٹ میں 4.4 فیصد اضافہ واقع ہوا ہے۔ اگر مجموعی طور پر پوری کرپٹو مارکیٹ کی کیپٹیلائزیشن کا جائزہ لیں تو کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق کرپٹو کے سرمایہ کاری حجم میں 2.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ کا مجموعی حجم 1.03 ٹریلیئن ڈالرز کے مالیت تک پہنچ گیا ہے یعنی مئی 2022 ء کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ۔ یہاں یہ یاد دلاتے چلیں کہ کرپٹو مارکیٹ مئی میں محض 65 بلیئن ڈالرز تک سکڑ گئی تھی تاہم جولائی کے اوائل سے کرپٹو کرنسیز ایک بار پھر محتاط انداز میں سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کی توجہ کا مرکز بنتی چلی جا رہی ہے۔ اگر گذشتہ 48 گھنٹوں کی کرپٹو ٹریڈ کاجائزہ لیں تو بٹ کوائن کی قدر اسٹاک انڈائسز کی طرح گری نہیں ہے تاہم سست روی کی شکار ہے لیکن مسلسل اچھا سرمایہ کاری حجم سمیٹنے میں مصروف ہے۔ اگر 21 ہزار کی سطح پر بٹ کوائن نے دو سے تین فیصد مزید سرمایہ کاری حاصل کر لی تو اسکا یہ لیول 18600 کی نفسیاتی سپورٹ کی جگہ لینے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اسی طرح ایتھیریم اور لائٹ کوائنز کے بنیادی سپورٹ لیولز بھی 3 سے 4 فیصد اوپر آئے ہیں جو کہ کرپٹو مارکیٹ کے مستقبل کے لئے خوش آئند ہیں۔ توقع ہے کے ستمبر تک بتدریج اپنے بنیادی لیولز کو مستحکم کرنے کے بعد کرپٹو مارکیٹ اپنے ٹریڈنگ لیولز بھی اور کی سطح تک لانے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن اسوقت تک کرپٹو ٹریڈرز کے اعتماد میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہو گا کیونکہ بٹ کوائن 21 ہزار اور ایتھیریم 1600 کی سطح پر کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی کیپٹیلائزیشن کا 10 فیصد تک حاصل کر چکا ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button