کیا کارڈینو رواں ہفتے کے دوران 0.40 کی سطح تک آ سکتا ہے ؟؟؟
کارڈینو ( Cardano ) نے ایک بار پھر بیئرش مومینٹم کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ ستمبر 2022 ء دے تمام ٹریگرز کو واپس نیچے کی طرف کھینچ رہی ہے۔ اسوقت زمینی و جغرافیائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ سنیچر کے روز سے روس اور یوکرائن کے تنازعے نے ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔ آج کارڈینو کی قدر میں یورپی ٹریڈنگ سیشن کے دوران ایک فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری طرف چین میں دوبارہ لاک ڈاؤن کی تیاری ہو رہی ہے۔ ایسے میں تمام مارکیٹس میں سرمایہ کار اسٹاکس اور کرپٹو سمیت ایسے تمام اثاثہ جات فروخت کر رہے ہیں جن میں کسی بھی قسم کا رسک شامل ہے۔ کارڈینو کی رواں ماہ کے دوران کم ترین سطح 0.417 ڈالر فی کوائن رہی ہے جس کے بعد Penny Crypto کے طور پر یہ ایک محدود رینج میں ٹریڈ کرتا رہا ہے۔
لیکن ایک ایسے وقت میں جب تمام کرپٹو کرنسیز نیچے جا رہی ہیں۔ ممکنہ طور پر Cardano کی قدر اوپر جا سکتی ہے۔ ماضی میں ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔ جب بھی بڑی کرپٹو کرنسیز نیچے آتی ہیں Penny Crypto ہمیشہ غیر متوقع طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جبکہ اسوقت Bitcoin ایک بڑی Bearish Wave کے ساتھ ممکنہ طور پر 18 ہزار کی سطح سے نیچے آ سکتا ہے۔ Cardano اییسے میں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے جیسا کہ 2020 ء میں کورونا کی عالمی وباء کے دوران یوا تھا۔ ماہانہ Pivot ایسے میں Simple Moving Average کو ڈبل کیپ کی طرف موڑ سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔