لائٹ کوائن کی قدر میں تیزی۔ ریکارڈ خریداری اور منافع

لائٹ کوائن کی قدر میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ تمام بحرانوں میں ثابت قدم رہنے والے اس Altcoin کی قدر میں ایک دن کے دوران 10 ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ آج یورپی اور امریکی سیشنز کے دوران 12 ملیئن کوائنز کی خریداری بھی ایک بڑا ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ LTC کی قیمت میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 36 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔

لائٹ کوائن کرپٹو کرنسیز کو لیڈ کرتے ہوئے

آج کرپٹو ٹریڈنگ اسکرین کا جائزہ لیں تو دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (BTC) نے ٹریڈ کا آغاز سست روی کے ساتھ کیا۔ ایتھیریئم اور بائنانس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم یہ سیشن Altcoins بالخصوص BTC کے نام ہے جو کہ حقیقی طور پر مارکیٹ کو لیڈ کر رہا ہے۔ ایک دن میں 12 ملیئن شیئرز کی کیپیٹلائزیشن اور 10 سے 12 ڈالرز کی ریکوری اسکی مضبوط بنیادوں کو ظاہر کر رہے ہیں۔

ٹیکنیکی منظرنامہ

اگر ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو LTC کو آج کے دن دیگر کرنسیز کے مقابلے میں کسی بیئرش دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم ایک بڑی گراوٹ کے بعد ریکوری سےیہ واپس 20 روزہ حرکاتی اوسط کے قریب پہنچ گیا ہے۔ لیکن مجموعی طور پر کرپٹو کرنسیز میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ بٹ کوائن 26300 کی مزاحمتی سطح (Resistance Level) کے قریب بحالی کی جدوجہد کر رہا ہے۔

 

جب تک یہ واپس 30 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سطح عبور نہیں کرتا لائٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسیز کو اوپر کے لیولز حاصل کرنے کیلئے خاصی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ بادی النظر میں کرپٹو کے Bulls متحرک ہونے کیلئے BTC کے مومینٹم کا جائزہ لیتے ہیں۔

اس صورت میں 12 ملیئن لائٹ کوائن ہولڈرز پرافٹ ٹیکنگ کے حوالے سے بے یقینی کے شکار ہیں۔ لائٹ کوائن کو بھی 88 کے قریب بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا جن کی خریداری 82 سے 94 کے درمیان ہوئی۔ تاہم اس سطح سے اوپر دوسری مزاحمتی حد (Resistance Level) 92 اور تیسری 95 ہے۔ تاہم 88.00 سے اوپر اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) Bullish ہے۔

حالیہ دنوں میں LTC20 جسے NFT کے طور پر لانچ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اور ایک ماہ میں ایکٹو ایڈریسز کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار ہو گئی ہے۔ لیکن گذشتہ پانچ سیشنز میں 36 فیصد کھونے پر انکی تعداد کم ہو کر 5 لاکھ 34 ہزار رہ گئی۔

94.00 کی سطح برقرار رکھنے میں ناکامی پر 1.23 ملیئن وہ ایڈریسز جن کے پاس 12.42 ملیئن لائٹ کوائنز ہیں اپنی قدر کھو کر ناقابل تلافی نقصان اٹھا سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button