Gold کی قدر میں کمی ، US Bonds Yields میں اضافہ اور Chinese Deflation

Golden Metal is trading below psychological level of 1950 during European Sessions.

Gold کی قدر میں کمی نظر آ رہی ہے. جس کی بنیادی وجوہات 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں اضافہ اور Chinese Deflation کے بڑھتے ہوئے خدشات ہیں . آج جاری ہونے والی CPI Report کے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . جس کا براہ راست ایڈوانٹیج Treasury Bonds نے حاصل کیا ہے .

US Bonds Yields میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں اور یہ Gold کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہیں .؟

US Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول آج تقریر کرنے والے ہیں . حالیہ عرصے کے دوران Rate Hike Program معطل کئے جانے کے باوجود FOMC کے پالیسی ساز اراکین جن میں گورنر لیزا اور نیل کاشکاری شامل ہیں جنوری میں Interest Rate مزید بڑھانے کے حوالے سے متضاد بیانات دے چکے ہیں . علاوہ ازیں تازہ ترین US Inflation Data کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سے Global Markets میں Inflation کا Risk Factor ایک مرتبہ پھر سر اٹھاتا ہوا محسوس ہو رہا ہے .

یہ وہ عوامل ہیں جو US Bonds Yields میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں . جس کا وزن Gold پر محسوس ہو رہا ہے . آج European Sessions کے دوران یہ 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 4.53 پر آ گئی ہیں ، جس سے سنہری دھات کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

Gold کی قدر میں کمی ، US Bonds Yields میں اضافہ اور Chinese Deflation
US Bonds Yields

Chinese Financial Data کے اثرات.

National Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی شرح منفی 0.2 رہی ، جبکہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.1 کی پیشگوئی کر رہے تھے . خیال رہے کہ  رواں سال جولائی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر Deflation پنجے گاڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . جو کہ Beijing Administration  کی طرف سے اس پر قابو پانے کے دعووں کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی واقع ہوئی. یہاں تک کہ تیار شدہ مال اپنی لاگت سے بھی نیچے فروخت ہو رہا ہے .

ایشیائی ملک دنیا میں Gold کا سب سے بڑا خرید دار ہے. یہی وجہ ہے کہ وہاں Deflation آنے سے اسکی طلب میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے ، اس محرک کے پیش نظر Market Players سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں .

تنکیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی تمام 20SMA  کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . جو کہ  1950 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر ہے .    یہ  Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  European Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ ممنفی ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 60 کے قریب ہے جو کہ اوور سولڈ ایریا کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold کی قدر میں کمی ، US Bonds Yields میں اضافہ اور Chinese Deflation
Gold

اسوقت یہ 1950 کی سطح سے نیچے ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 1944 ، 1934 اور 1924 جبکہ مزاحمتی حدیں 1954 ، 1964 اور 1974 ہیں .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button