آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز

یکم ستمبر 2022 ء: آج کا والیوم لیڈر 3 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لمیٹڈ رہا۔جبکہ 2 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کے ساتھ میپل لیف سیمنٹ دوسرے اور 1 کروڑ 38 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ فوجی سیمنٹ تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ کوٹ ادو پاور پلانٹ، پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ، فلائنگ سیمنٹ، ورلڈ ٹیلی کم لیمیٹڈ، ہیزکول، ڈی۔جی۔خان سیمنٹ اور یونٹی فوڈز لیمیٹڈ بھی نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔ سیکٹر پرفارمنس پر نظر ڈالیں تو سیمنٹ سیکٹر میں آج غیر معمولی تیزی دکھائی دی اور تمام سیمنٹ کمپنیز کے شیئرز مثبت ٹرینڈ کے ساتھ بند ہوئیں۔ اس کے علاوہ فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں بھی اچھا والیوم نظر آیا۔ آج شیئرز کی قدر میں تیزی کے لحاظ سے گیٹرون انڈسٹریز لیمیٹڈ ٹاپ پرفارمر رہا جس کی فی شیئر قیمت 26 روپے اضافے کے ساتھ 374 روپے 10 پیسے پر آ گئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button