آج پاکستانی اسٹاکس کے والیوم لیڈرز ( Volume Leaders )
5 ستمبر 2022 ء: آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 92 ہزار شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ) دوسرے اور 1 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار شیئرز کے ساتھ ہیزکول لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ( CNERGY ), کراچی الیکٹرک( KEL ). فلائنگ سیمنٹ( FLYNG ), میپل لیف سیمنٹ( MLCF ), جی۔تھری ٹیکنالوجیز ( GTECH ) اور فوجی سیمنٹ( FCCL ) بھی اچھا والیوم حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ آج کا نمایاں سیکٹر سیمنٹ رہا۔ آج مسلسل تیسرے دن سیمنٹ سیکٹر میں اچھا شیئر والیوم اور کیپٹیلائزیشن نظر آئے۔ شیئر ویلیو میں اضافے کے لحاظ سے سب سے بہترین اسٹاک شیلڈ کارپوریشن لیمیٹڈ( SCL ) رہا جس کی فی شیئر قدر 20 روپے 29 پیسے اضافے کے ساتھ 295 روپے 99 پیسے پر آ گئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔