امریکی اسٹاکس انڈیکسز کی ہفتہ وار کارکردگی۔

امریکی اسٹاکس کے لئے آج ختم ہونیوالا ہفتہ قدر کے لحاظ سے تسلسل کے ساتھ گراوٹ دے کر اختتام پذیر ہوا۔ گذشتہ ہفتے کے اختتام سے شروع ہونیوالا مندی کا رجحان اس ہفتے بھی جاری جاری رہا۔ نیسڈق مسلسل 6 دن گراوٹ کے بعد 25 اگست کے اختتام یفتہ کی نسبت آج تک 8 فیصد گراوٹ کی شکار ہو کر 11630 کی سطح پر آ گئی۔ س طرح گذشتہ 6 ماہ کے دوران یہ کاروباری ہفتہ نیسڈق کیلئے منفی ترین دورانیہ ثابت ہوا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں یوں تو آخری دن 338 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی یعنی 1.07 فیصد لیکن ہفتے کے پانچوں دن مارکیٹ منفی ٹرینڈ کے ساتھ ٹریڈ یوتی رہی اور اس دوران انڈیکس نے مجموعی طور پر گذشتہ ہفتے کی نسبت 3 فیصد قدر کھوئی جس کے بعد کاروباری ہفتے کا اختتام 31318 پر ہوا جو کہ رواں برس جولائی 2022 ء کے بعد ڈاؤ جونز کی کم ترین سطح ہے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں آج 42 پوائنٹس (1.07 فیصد) کمی ہوئی ہے اور انڈیکس کی اختتامی سطح 3924 رہی ۔ یوں مجموعی طور پر پورے ہفتے کے دوران مسلسل گراوٹ کی شکار ہو کر مارکیٹ انڈیکس 3.29 فیصد سکڑاؤ کا شکار ہوا۔ رشل 2000 انڈیکس میں پورے ہفتے کےدوران 4.74 فیصد گراوٹ واقع ہوئی اور اس کی ہفتہ وار اختتامی سطح 1809 رہی اگر ایس اینڈ پی کے سیکٹرز کا جائزہ لیں تو انرجی سیکٹر کی ہرفارمنس سب سے بہتر رہی تاہم کمیونیکیشن سیکٹر کے اسٹاکس میں سب سے زیادہ کاروباری حجم میں کمی دیکھنے کو آئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button