امریکی مارکیٹس میں منفی آغاز، یورپی مارکیٹس ملے جلے رجحان پر بند
آج عالمی مارکیٹس کے یورپی سیشنز میں ملا جلا رجحان( Mixed Trend) رہا۔ یورپی مارکیٹس کسی مثبت ٹریگر کے نہ ہونے ، کمزور معاشی رپورٹس، یورو کی قدر میں مسلسل کمی، معاشی اور توانائی کے بحران کی وجہ سے یورپی مارکیٹس مسلسل سست روی کی شکار ہیں۔ سب سے نمایاں اور قابل ذکر کارکردگی جرمن ڈیکس کی رہی جو 110 پوائنٹس 12871 کے بینچ مارک تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی زبردست پیشقدمی کے باوجود امریکی مارکیٹس آج بھی منفی ٹریڈ کر رہی ہیں۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 120 پوائنٹس کی مندی سے 31198 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔جبکہ نیسڈق اسوقت 40 پوائنٹس کی کمی سے 11590 پر سست روی اور کم والیوم کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔