ایف۔ٹی۔ایکس اسکینڈل ایک معمولی بحران ہے۔ کرس مارس زیلیک
ایف۔ٹی۔ایکس گیٹ اسکینڈل کے بعد Crypto.com کے چیف ایگزیکٹو کرس مارس زیلیک نے کہا ہے کہ اگرچہ کرپٹو ایکسچینج FTX کا مالیاتی بحران ایک بری خبر ہے تاہم ان کی کمپنی کی بیلینس شیٹ کے سامنے اس اسکینڈل کی حثیت بہت معمولی ہے اور صارفین کے آئندہ چند روز میں بحال کر دیئے جائیں گے۔ معروف کرپٹو پلیٹ فارم کے چیف ایگزیکٹو کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب FTX گیٹ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعدد کرپٹو نیٹ ورکس ہیک کر لئے گئے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ 9 سو ملیئن ڈالرز سے زائد کے کرپٹو اثاثے بحال کر لئے گئے ہیں اور صارفین کو رقومات کی ترسیل کا عمل جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے تاہم GALA اور SRM کے علاوہ Ray کی اثاثوں کی تحلیل میں دشواری کا سامنا ہے۔ انکے بقول اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ SRM ایف۔ٹی۔ایکس نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انکے پلیٹ فارم کی انتظامیہ تمام فنڈز کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں جلد بریک تھرو ملنے کا امکان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔