بائنانس نے Crypto Recovery Fund کے لئے مزید ایک بلیئن ڈالر مختص کر دیئے۔

کرپٹو ایکسچینج Binance نے کرپٹو ریکوری فنڈ کے لئے مزید 1 ارب ڈالر مختص کر دیئے ہیں۔ جس کے بعد بائنانس کے مختص کردہ فنڈر کا حجم 2 بلیئن ڈالر سے بڑھ گیا ہےم اضافی فنڈز کا اعلان بائنانس کے چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زہاؤ نے اپنے ٹویٹ میں کیا ہے۔ حالیہ اضافہ گزشتہ روز چینگ پینگ زہاؤ کی طرف سے مبینہ طور پر دیوالیہ ہونے والے پلیٹ فارمز کی نیلامی میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

مجوزہ کرپٹو فنڈ کرپٹو مارکیٹ کو دوبارہ مضبوط کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ رواں سال کے دوران آنیوالے پے در پے بحرانوں کے بعد سے کرپٹو مارکیٹ سے 70 فیصد سرمائے کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا ہے اور کئی بڑے کرپٹو پلیٹ فارمز دیوالیہ ہو چکے ہیں جس کی حالیہ مثال FTX کا سنگین بحران ہے جس کے بعد سے مارکیٹ میں اسکینڈلز کا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button