سنگین کرپٹو بحران کے باوجود Sports Fans Tokens کی قدر میں اضافہ

اگرچہ کرپٹو مارکیٹ FTX گیٹ اسکینڈل کی بعد معاشی صدموں کی ایک سیریز سے گذر رہی ہے اور BTC سمیت تمام کرپٹو کرنسیز ایک بحرانی صورتحال سے دوچار ہیں۔ تاہم قطر میں FIFA World Cup کے آغاز کے بعد فٹ بال کے شائقین Sports Fan Tokens کی بھاری مقدار میں خریداری کرنے میں مصروف ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کھیلوں کے شائقین کے لئے بنائے کے خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے ٹوکن جو کہ Chillz Blockchain کے کرپٹو نیٹ ورک اور Socio.com سے لانچ کئے گئے ہیں کی قدر میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلاک چین کے بنیادی ٹوکن CHZ اور پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے لئے لانچ کئے گئے ٹوکن POR اور ارجینٹائن کی ٹیم کے ٹوکن ARG کی قدر میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن اور پرتگال دونوں ہی قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیمیں قرار فی جا رہی ہیں اور انکے میچز کی ٹکٹس اور ہوٹلز کی بکنگ کے لئے ان ٹیموں کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے ٹوکنز کا ریکارڈ استعمال سامنے آ رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ POR کی قدر میں 15 فیصد جبکہ ARG میں مجموعی طور پر 28 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ موخر الزکر سپورٹس فینز ٹوکنز ککی سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں 399 ملیئن ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

کھیلوں کے شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کے ٹوکنز کے زریعے اپنی ٹیم کی حمایت میں ووٹ بھی کر سکتے ہیں اور انکی منتخب کردہ ٹیم کے جیتنے کی صورت میں پرکشش انعامات اور اس ٹیم کے ساتھ جڑے کھیلوں کے ایونٹس میں شرکت کے لئے ٹکٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں جن میں گزشتہ روز شروع ہونیوالے ورلڈ کپ جس کے سنسنی خیز مقابلے 18 دسمبر تک جاری رہیں گے، کے مختلف مقابلوں کے خصوصی ٹکٹس بھی شامل ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button