پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز ملے جلے لیکن مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی قدر کھو چکی ہے۔ آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41852 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ کے۔ایس۔ای تھرٹی انڈیکس 23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15733 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آل شیئر انڈیکس 79 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28760 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔