کرپٹو اپڈیٹس: بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ بلاک فائی کے دیوالیہ ہونے کی خبریں ۔

رواں ہفتے کے دوران FTX کی فروخت، ہیک اور دیوالیہ ہونے سے کرپٹو مارکیٹ ابھی سنبھلی نہیں تھی کہ کرپٹو پلیٹ فارم Block Fi کی طرف سے بھی امریکی عدالت میں دیوالیہ قرار دیئے جانے کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں جس کے بعد کرپٹو اور ڈیجیٹل دنیا میں ایک نئے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل (Wall Street Journal)کے مطابق بلاک۔فائی نے ایف۔ٹی۔ایکس بحران کے ساتھ ہی اپنے صارفین کو اثاثوں کی تحلیل کے بدلے میں ادائیگیاں بند کر دی تھیں۔ اور کمپنی ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے کے دوران دیوالیہ قرار دیئے جانے کے لئے امریکی عدالت کے دروازے پر دستک دے سکتی ہے۔ جریدے کے مطابق Crypto Lender کی مالی حثیت مبینہ ہیکنگ اور سرمائے کے انخلاء کے نتیجے میں شدید متاثر ہوئی ہے اور وہ اپنے سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں کرنے کے قابل نہیں ہے۔

آج بٹ کوائن (BTC) کی قدر میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 16894 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ مثبت امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کی صورت میں 17 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر سکتا ہے۔ ایتھیریم (ETH) بھی 6.60 ڈالرز کے معمولی اضافے کے ساتھ بظاہر 1256 پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ پولکا ڈات (Polkadot) کا جائزہ لیں تو یہاں بھی کل کی قدر 5.8900 کی سطح میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

بائنانس کوائن (Binance) 0.02 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 276 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ سولانا (SOL) 0.81 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 14.1728 پر آ گیا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے لائٹ کوائن (LTC) کا جو کہ 2.57 ڈالرز اوپر 59 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button