کرپٹو اپڈیٹ: FTX کے ہیک ہونے کے بعد نیٹ ورکس کی بحالی۔ بٹ کوائن میں تیزی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران FTX کے ہیک ہونے کے بعد مختلف کرپٹو نیٹ ورکس کی بحالی کے اعلانات کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بٹ کوائن (BTC) 202 ڈالرز اضافے کے ساتھ 16836 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم (ETH) 15 ڈالرز اوپر 1257 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر قدرے مستحکم نظر آ رہا ہے۔

ایف۔ٹی۔ایکس۔بائنانس ڈیل کے مرکزی کردار Binance کی قدر بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 279.0126 میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ سولانا (Solana) بھی 0.04 فیصد کی تیزی کے ساتھ 14.0627 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ آج ایولانچے (Avalanche) 0.47 فیصد اوپر 13.1707 ڈالرز کے لیول پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ پولکا ڈاٹ اسوقت 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 5.8666 پر آگے بڑھ رہا ہے جبکہ آگر بات کریں لائٹ کوائن (Litecoin) کی تو یہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ڈالرز اضافے کے ساتھ 58 ڈالرز فی کوسئن میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button