کرپٹو مارکیٹ میں تیزی، بٹ کوائن (BTC) 17700 سے اوپر
آج امریکی CPI رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے سامنے آنے اور امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کر لینے کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بٹ کوائن (BTC) 558 ڈالرز اضافے کے ساتھ 17765 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ ایتھیریئم (ETH) بھی 51 ڈالرز مستحکم ہو کر 13 سو ڈالرز کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 1326 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Binance بھی 2.73 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 268.9792 پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Ripple آج 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 0.3901 اور Dogecoin کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے اور 0.0900 پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔
اگر Polkadot کا جائزہ لیں تو یہ 0.23 فیصد نیچے 5.1580 اور Cardano بھی 0.46 فیصد تیزی کے ساتھ 0.3083 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف لائٹ کوائن (LTC) 2 ڈالرز کے اضافے سے 78.2171 پر تیزی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی CPI رپورٹ کے توقعات سے بہتر اعداد و شمار کے اجراء کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں اگرچہ بہتری نظر آ رہی ہے لیکن FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد کی بحرانی صورتحال میں اس ٹریگر کے نتیجے میں آنیوالی تیزی بھی محدود رینج میں ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔