کرپٹو مارکیٹ میں مندی، Bitcoin دوبارہ 17 ہزار سے نیچے۔

آج کرپٹو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج صبح 17083 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا Bitcoin، آج 264 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 16818 کہ سطح پر آ گیا ہے جبکہ ایتھیریئم (ETH) بھی 3.32 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1229.3933 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف Binance بھی 2.20 ڈالرز مندی کے ساتھ 284 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Ripple آج 3.26 فیصد کمی کے ساتھ 0.3794 پر گراوٹ کا شکار ہے۔

دیگر کرپٹو کرنسیز میں سے Dogecoin 3.97 فیصد نیچے 0.0963 پر موجود ہے جبکہ Cardano بھی 2.48 فیصد کمی کے ساتھ 0.3106 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف Polkadot آج 3.35 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 5.3184 پر منفی رجحان کا شکار ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے FTX گیٹ اسکینڈل کے دوران بھی مجموعی طور پر Bullish مومینٹم برقرار رکھنے والے لائٹ کوائن (LTC) کا جو کہ آج 3 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 76 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button