کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی۔ بٹ کوائن دوبارہ 20 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو کرنسیز (Crypto Currencies ) کی قدر میں تیزی دیکھی گئی۔ Bitcoin آج 800 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 20 ہزار ڈالر فی کوائن کی اہم نفسیاتی حد ( Resistance ) کو دوبارہ عبور کر گیا ہے۔ چند دن قبل امریکی معاشی رپورٹس کے اجراء کے بعد سے Bitcoin پر دباؤ دیکھا جا رہا تھا تاہم کل شام سے ہی بٹ کوائن کا Trading Momentum مثبت سطح پر بن رہا ےھا۔ Ethereum کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ڈالر اضافے کے ساتھ 1358 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Litecoin اسوقت 53.31 اور Polkadot بھی 6.30 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Binancecoin کی قدر میں البتہ 15 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 282.7816 کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ 280 ڈالر سے اوپر Binancecoin کو Bullish سمجھا جاتا ہے اور جس طرح 20 ہزار کی سپورٹ کو Bitcoin کیلئے اہم سمجھا جاتا ہے اسی طرح 280 کی سپورٹ کو Binancecoin کے لئے بہت اہم قرار دیا جاتا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز اپنی سطح پر مستحکم نظر آ رہی ہیں تاہم Bitcoin اور Ethereum کا اپنے Key Levels پر مستحکم ہونا Crypt Capitalization کے لئے ایک مثبت علامت قرار دی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button