کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی۔ بٹ کوائن 20 ہزار ڈالر سے اوپر
امریکی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ (U.S Consumer Confidence report ) کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر (USD) کے دفاعی انداز اختیار کر لینے کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بٹ کوائن (BTC ) آج 20 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد (Resistance ) عبور کر گیا ہے۔ جبکہ Ethereum بھی 1300، 1370 اور 1410 کی تینوں نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) عبور کر کے 1500 ڈالر فی کوائن کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے اور کسی بھی وقت اسے عبور کر سکتا ہے۔
کرپٹو کرنسیز بالخصوص بٹ کوائن کی قدر میں اضافے کی دوسری بڑی وجہ اسٹیبل کوائن (Stable Coin) ٹیرا لیونا (Terra Luna ) کی قدر میں ہونیوالا زبردست اضافہ ہے۔
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسٹیبل کوائن بلاک چین (Block Chain ) کی ٹرانزیکشنز میں امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک ہوتا ہے یعنی ہر ٹرانزیکشن کے بدلے میں ڈالر کے ساتھ تبادلے کے طور پر ٹیرا لیونا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں اس کی بنیادی قدر 2.5 ڈالر فی کوائن تک پہنچنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کی ایک نئی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔ Bitcoin اور Ethereum کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ Litecoin بھی 3 ڈالرز اضافے کے بعد 56 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اسکا Bullish Zone ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔