کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی۔ بٹ کوائن 20 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔
امریکی نان فارم پے رول (U.S Non Farm Payroll ) کے جاری کئے جانے کے بعد کرپٹو کرنسیز (Cryptocurrencies ) کی قدر میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ Bitcoin جو کہ اس رپورٹ کے اجراء سے پہلے 20 ہزار کی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا تھا پے رول ڈیٹا کے جاری ہونے کے بعد 350 ڈالر کی کمی کے بعد 20 ہزار ڈالر کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 19650 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ Ethereum بھی 12 ڈالرز کمی کے بعد 1339 کے لیول پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈالر انڈیکس (DXY ) کے اوپر جانے سے پوری عالمی معاشی مارکیٹ ( Global Financial Market ) ہی عدم استحکام کی شکار ہوئی ہے۔ آج تمام کرپٹو مارکیٹ عدم استحکام کی شکار ہوئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔