کرپٹو کرنسیز کی محدود رینج میں ٹریڈ
آج کرپٹو کرنسیز ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں ۔ بٹ کوائن (BTC) آج 16 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ آج اسکی رینج 16050 سے 16600 تک رہی ہے۔ دوسری طرف Ethereum بھی 1121 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ FTX گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سے کرپٹو مارکیٹ میں بحالی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ اگر Binance کا جائزہ لیں تو یہ بھی آج صبح سے 12 ڈالرز کی قدر کھو چکا ہے۔ اور 260 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
آگے بڑھتے ہوئے Polkadot کا جائزہ لیتے ہیں جو کہ 0.61 فیصد گراوٹ کے بعد 5.69 ڈالرز فی کوائن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Solana کی صورتحال بھی دیگر کرنسیز سے مختلف نہیں ہے اور 3.41 فیصد کمی کے ساتھ 11.82 ڈالر فی کوائن کی سطح پر بتدریج گراوٹ کا شکار ہے۔ جبکہ اگر Litecoin آج صبح سے 3 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 59 ڈالرز کے Bearish زون میں داخل ہو گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔