کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ اور تھرٹی انڈیکس کا جائزہ

آج کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ ( KSE-100 ) انڈیکس 58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41824 کی سطح پر آ گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 41936 اور کم ترین لیول 41676 رہا۔ اس طرح ہنڈرڈ انڈیکس محض 260 پوائنٹس کے بیچ میں ٹریڈ کرتا رہا۔ دوسری طرف کے۔ایس۔ای تھرٹی انڈیکس ( KSE-30 ) محض ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 15710 پر بند ہوا۔ تھرٹی انڈیکس کی بلند ترین قدر 15787 جبکہ کم ترین سطح 15670 رہی۔ اس طرح انڈیکس کا پھیلاؤ محض 117 پوائنٹس کے درمیان رہا۔ کے۔ایس۔ای تھرٹی انڈیکس میں بھی انتہائی کم شیئر والیوم دیکھا گیا اور محض 3 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ کے۔ایس۔ای آل شیئر انڈیکس ( All Share Index ) 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28707 کی سطح پر بند ہوا۔ جس کی بلند ترین سطح 28781 اور کم ترین قدر 28655 رہی۔ جبکہ آل شیئر انڈیکس میں 10 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button