یورپی مارکیٹس میں منفی رجحان، امیریکن مارکیٹس میں تعطیل۔
آج یورپی مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا یے۔یورو زون کی تشویشناک معاشی رپورٹس جاری ہونے کے بعد تمام یورپی مارکیٹس پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ برطانوی فٹ۔سی( FTSE ) میں ملا جلا رجحان ہے۔ فٹ۔سی انڈیکس 2 پوائنٹس کی کمی سے 7278 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جرمن ڈیکس میں شدید مندی کا رجحان یے۔ منفی معاشی رپورٹس کے علاوہ روس کی طرف سے نارڈ اسٹریم کی غیر معینہ مدت تک کے لئے بندش کے بعد یورپ کا معاشی و توانائی کا بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ جرمن ڈیکس اسوقت 288 پوائنٹس کی کمی سے 12762 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اٹالیئن فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی میں آج یورپی مارکیٹس میں سب سے زیادہ مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ ایم۔آئی۔بی انڈیکس اسوقت 412 پوائنٹس کی کمی سے 21510 پر آ گیا ہے۔ دیگر یورپی مارکیٹس میں بھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس( SMI ) اسوقت 67 پوائنٹس کی کمی سے 10823 پر آ گیا ہے۔ فرینچ سی۔اے۔سی( CAC ) 74 پوائنٹس کی کمی سے 6093 پر آ گئی ہے۔ روسی اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2482 پر آ گیا ہے۔ اسپینش آئی بیکس( Spanish IBEX ) آج 73 پوائنٹس کی مندی سے 7859 کے لیول پر Move کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔